صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1433 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

ضروریات اہلسنت کے منکر کا کیا حکم ہے؟ مفتی محمد ارشاد رضا علیمی

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 11,002

سوال (Question):

ضروریات اہلسنت کے منکر کا کیا حکم ہے؟ مفتی محمد ارشاد رضا علیمی

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

ضروریات اہلسنت کے منکر کا کیا حکم ہے؟

سوال:- ضروریات اہلسنت کے منکر کا کیا حکم ہے؟ باسمه تعالى وتقدس الجواب بعون الملك الوهاب: جو شخص صرف ضروریات اہلسنت کا منکر ہو اور ضروریات دین کو مانتا ہو کافر نہیں،بلکہ گمراہ،بدمذہب اور بددین ہے . فتاوی رضویہ میں ہے “ضروریات مذہب اہلسنت وجماعت ان کا ثبوت بھی دلیل قطعی سے ہوتا ہے مگر ان کے قطعی الثبوت ہونے میں ایک نوع شبہ اور تاویل کا احتمال ہوتا ہے اسی لئے ان کا منکر کافر نہیں بلکہ گمراہ،بدمذہب،بددین کہلاتا ہے”(فتاوی رضویہ مترجم ج۲۹ ص ۳۸۵) اور نزهةالقاری میں ہے “وہ باتیں جن کا دین سے ہونا سب کو معلوم ہے مگر ان کا ثبوت قطعی نہیں ان کا منکر کافر نہیں اگر یہ باتیں ضروریات مذہب اہلسنت سے ہوں تو گمراہ”(ج ۱ ص۲۳۹) والله تعالى اعلم بالصواب کتبہ:محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ المتخصص فی الفقہ الاسلامی بدارالعلوم العلیمیہ الجواب صحيح  : محمد اختر حسین قادری خادم افتاودرس دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh