Fatwa #2808
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
ضروریات دین میں کسی ایک کا بھی انکار کرنا کفر ہے
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
7,071
سوال (Question):
ضروریات دین میں کسی ایک کا بھی انکار کرنا کفر ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
ضروریات دین میں کسی ایک کا بھی انکار کرنا کفر ہے
سوال ۔ایک شخص دین کی ضروریات میں سے صرف اور صرف کسی ایک ضروری دینی کا انکار کرتا ہے باقی سب کا اعتراف کرتا ہے اور تمام اعمال خیر کرتا ہے وہ مسلمان ہے یا نہیں ؟. الجواب بعون الملک الوھاب ۔ ایسا شخص جو اسلام کے تمام حقوق بخوبی ادا کرتا ہو مگر ضروریات دین میں سے کسی ایک چیز کا انکار کرے یا اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ادنی سی گستاخی کرے تو ایسا شخص کافر ہے ۔ جیسا کہ کافر کو کافر کہنا یہ بھی ضروریات دین سے ہے اج کل کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کافر کو کافر نہیں کہنا چاھۓ اللہ تعالی قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد فرماتا ہے ۔قل یاایھا الکفرون ۔.اے حبیب تم فرماؤ اے کافروں سورہ کافرون پارہ ٣٠. اس آیت مقدسہ میں اللہ تعالی نے کافروں کو کافر ہی کے نام سے بلایا ۔ اعلی حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ۔ یکفر من لم یکفر من دان بغیر اسلام او وقف فیھم او شک او صحیح مذھبھم وان ظھر الاسلام واعتقد ابطال کل مذھب سواہ فھو کافر باظھار ما اظھر من خلاف ذلک ۔ یعنی کافر ہے جو کافر نہ کہے ان لوگوں کو کہ غیر ملت اسلام کا اعتقاد رکھتے ہیں یا ان کے کفر میں شک لاۓ یا ان کے مذھب کو صحیح بتاۓ اگرچہ اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے اور مذہب اسلام کی حقانیت اور اس کے سوا سب مذھبوں کے بطلان کا اعتقاد ظاہر کرتا ہو کہ اس نے بعض منکر ضروریات دین کو جب کہ کافر نہ جانا تو اپنے اس اظہار کے خلاف اظھار کر چکا ۔۔(فتاوی رضویہ جلد ١٥ ص ٤٤٤) حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: مسلمان کو مسلمان کافر کو کافر جاننا ضروریات دین سے ہے اگرچہ کسی خاص شخص کی نسبت یہ یقین نہیں کیا جا سکتا کہ اس کا خاتمہ ایمان یا معاذ اللہ کفر پر ہوا ، تاوقتیکہ اس کے خاتمہ کا حال دلیل شرعی سے ثابت نہ ہو ،مگر اس سے یہ نہ ہوگا کے جس شخص نے قطعا کفر کیا ہو اس کے کفر میں شک کیا جاۓ ،کہ قطعی کافر کے کفر میں شک بھی آدمی کو کافر بنادیتا ہے۔(بہار شریعت جلد ١ ص ١٨٥) لہذا معلوم ہوا کہ ضروریات دین میں سے کسی ایک کا بھی انکار کرتا ہے باقی سب کو مانتا ہے جیسے دیوبندی ۔وہابی نیچری قادیانی رافضی ناصبی وغیرہ یہ سب ضروریات دین کے انکار کی وجہ سے کافر ہیں۔ واللہ تعالی اعلم باالصواب۔ کتبہ ۔محمد سلمان رضا واحدی امجدی ۔مدرسہ غوث العلوم گلشن رضا
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9