صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #49 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

طلاق کاایک اہم مسئلہ غلطی سے ٹائپسٹ نے تین طلاق لکھ دیا تو ؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 13,914

سوال (Question):

طلاق کاایک اہم مسئلہ غلطی سے ٹائپسٹ نے تین طلاق لکھ دیا تو ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

طلاق کاایک اہم مسئلہ غلطی سے ٹائپسٹ نے تین طلاق لکھ دیا تو ؟

صورت مسئولہ: خلع نامہ لکھاگیا ۔ ٹائپسٹ نے ۳؍ طلا ق لکھ دیامگرشوہرکا ارادہ ایک طلاق کاتھا۔ اس نے جب دستخط کیا تو نظر پڑی کہ تین طلاق ہے مگر ان لوگوں کویہ نہیں پتہ تھاکہ خلع میں تین طلاق ہوتی ہے ۔ ارادہ لڑکی کاتھا نہ لڑکےکاتین طلاق خلع نامہ بنائے ۔ ٹائپسٹ نے خود لکھا تو کیاتین طلاق ہوگیایانہیں کیوں کہ آدمی کا ارادہ طلاق کا تھا نہیں ۔ بس وہ لڑکی کے کہنے پردستخط کردیا،توہوگئی تین طلاق یانہیں۔؟ المستفتی:انصاری طفیل منصور،بذریعہ واٹس ایپ

حکم شرعی: غلطی سے ٹائپسٹ نے تین طلاق لکھ دیا تو ؟

آپ نےطلاق کے تعلق سے جو تحریر بھیجی ہے وہ خلع نامہ نہیں طلاق نامہ ہے ۔ آپ کے خط میں صراحت ہے انصاری طفیل منصورنے طلاق کے ارادے سے طلاق نامہ لکھنے کو کہا ہےاورطلاق بیوی کو ہی دی جاتی ہے اوراس نے تحریرکو اپنی بیوی کا طلاق نامہ سمجھ کرہی دستخط کیاہے اس لیے اس کی بیوی پرتینوں طلاقیں واقع ہوگئیں اور وہ اس کے نکاح سے نکل گئی ۔ دونوں ساتھ میں رہنے پرراضی ہوں توعورت شرعی طریقے کے مطابق حلالہ کرائے ۔ اس کے بعدوہ پہلے شوہرکے نکاح میں آسکتی ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔ صورت مسئولہ: مطلع شعروسخن جاکے سناناچپ چاپ یادسرکارسے دل طیبہ بناناچپ چاپ چاہیے گرتجھے آقا کی شفاعت احمد باادب ہوکے قدم ماں کادباناچپ چاپ المستفتی:غلام رسول احمدضیا،مرغیاچک،سیتامڑھی ،بہار حکم شرعی: میری نگاہ میں یہ اشعارصحیح ہیں ۔ مجھے اس میں کوئی شرعی غلطی نظرنہیں آتی ۔’’مطلع شعروسخن ‘‘سے مراد’’مطلع نعت نبی‘‘ہے جیساکہ دوسرامصرع ’’یادسرکارسے دل طیبہ بناناچپ چاپ‘‘اس پرشاہدہے ۔ اوردل کو طیبہ بنانا بطور تشبیہ ہے ۔ دوسرے شعرمیں ماں کاقدم دبانے والے کے لیے سرکارعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی شفاعت کاذکرہے ۔ اورسرکار(صلی اللہ علیہ وسلم )کے کرم سے یہ آس ضرورہے کہ آپ(صلی اللہ علیہ وسلم) قیامت کے دن ایسے سعید بیٹے کی شفاعت فرمائیں گے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔ مزید مطالعہ کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متفرقات

ذاتی زمین خریدنے کے لیے مدرسے کاپیسہ استعمال کرنا

زکوٰۃ کے لیے فقیرکومالک بناناضروری ہے ۔ زکوۃ کے مسائل

سماجی کام کرنے والے غیرمسلم ادارے میں کام کرنا کیسا

Written By : Allama Mufti Nizamuddin Misbahi  . Principal Jamia Ashrafia Mubarakpur

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh