Fatwa #1565
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
طٰہٰ اور یٰسین نام رکھنا کیساہے؟ از مفتی محمد عمران عطاری مدنی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,743
سوال (Question):
طٰہٰ اور یٰسین نام رکھنا کیساہے؟ از مفتی محمد عمران عطاری مدنی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
طٰہٰ اور یٰسین نام رکھنا کیساہے؟ از مفتی محمد عمران عطاری مدنی
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ.. کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے متعلق کہ طٰہٰ اور یٰسین نام رکھنا کیساہے؟ (سائلہ بنت اسد لاہور پاکستان) وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ الجواب بعون الملک الوھَاب طٰہٰ یہ حروف مُقطِّعات میں سے ہے مفسرین نے اس حرف کے مختلف معنیٰ بھی بیان کئے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ طٰہٰ تاجدارِ کائنات حضور نبی اکرم صلی اللہُ تعالیٰ علیہ والہ و سلم کے اَسماءِ مبارکہ میں سے ایک اسم ہے اور جس طرح اللہ تعالٰی نے آپ صلی اللہُ تعالیٰ علیہ والہ و سلم کا نام محمد رکھاہے اسی طرح آپ کا نام طٰہٰ بھی رکھا ہے ۔ ( تفسیرصراط الجنان-جلد6-صفحہ173) یٰسین یہ بھی حروفِ مُقطّعات میں سے ایک حرف ہے اس کی مراد اللہ تعالٰی ہی بہتر جانتاہے نیز اس کے بارے میں مفسرین کا ایک قول یہ بھی ہے کہ یہ سیدالمرسلین صلی اللہُ تعالیٰ علیہ والہ و سلم کے اَسماءِ مبارکہ میں سے ایک اسم ہے.. امام اہلسنت مجدد دین ملت اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان رحمۃ اللہ علیہ نے یٰسین نام رکھنےکاجو شرعی حکم بیان فرمایا ہے اس کاخلاصہ یہ ہے کہ کسی کا یٰسین، اورطٰہٰ، نام رکھنا منع ہے، کیونکہ بقولِ بعض علماء ممکن ہے کہ یہ دونوں اللہ تعالٰی کے ایسے نام ہوں جن کے معنیٰ معلوم نہیں، کیا عجب کہ ان کے وہ معنیٰ ہوں جو غیرِ خدا پر صادق نہ آسکیں اس لئے ان سے بچنالازم ہے، اور اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے بقول یہ نبی کریم صلی اللہُ تعالیٰ علیہ والہ و سلم کے ایسے نام ہیں جن کے معنیٰ سے واقف نہیں، ہوسکتاہے کہ ان کا کوئ ایسا معنیٰ ہو جوحضور اقدس صلی اللہُ تعالیٰ علیہ والہ و سلم کے لئے خاص ہو اور آپ کے سوا کسی دوسرے کے لئے اس کا استعمال کرنا درست نہ ہو ان ناموں کی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی بیان کردہ رائے زیادہ مناسب ہے، کیونکہ ان ناموں کا حضور اقدس صلی اللہُ تعالیٰ علیہ والہ و سلم کے لئے مُقدّس نام کے طور پر ہونا زیادہ ظاہر اور مشہور ہے.. (فتاویٰ رضویہ-جلد24-صفحہ-680تا681) نوٹ : جن حضرات کا نام یٰسین ہے وہ خود کو غلام یٰسین لکھیں اور بتائیں اور دوسروں کو چاہئے کہ ان کو غلام یٰسین کہ کر بلائیں.. (از تفسیر صراط الجنان-جلد-8-صفحہ-220-مکتبۃ المدینہ کراچی) (اشھب بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام مالک بن انس سے پوچھا : آیا کسی شخص کے لئے یٰسین نام رکھنا جائز ہے؟؟ امام مالک نے فرمایا میری رائے میں اس کو یہ نام نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ یٰسین والقرآن الحکیم کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فر ماتا ہے یہ میرا نام ہے میں نے اپنے نام کے ساتھ اس سورت کا نام رکھا ہے۔(تفسیر امام ابن ابی حاتم رقم الحدیث :18025) (از تفسیر تبیان القرآن-پارہ-22-سورۂ یٰسین) (صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی تحریر فرماتے ہیں، یٰسین اورطٰہٰ نام، نہ رکھے جائیں کہ یہ مُقطّعاتِ قرآنیہ سے ہیں جن کے معنیٰ معلوم نہیں ظاہر یہ ہے کہ یہ اسمائے نبی کریم صلی اللہُ تعالیٰ علیہ والہ و سلم سے ہیں اور بعض علماء نے اسمائے اِلٰہیہ سے کہا ہے بہرحال جب معنیٰ معلوم نہیں تو ہوسکتاہے کہ ان کے ایسے معنیٰ ہوں جو حضور صلی اللہُ تعالیٰ علیہ والہ و سلم، یااللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہوں اور ان ناموں کے ساتھ محمد ملاکر، محمد طٰہٰ، یا محمد یٰسین، کہنا بھی ممانعت کو دفع نہ کرے گا (بہار شریعت-حصّہ-16-صفحہ-605-مکتبۃ المدینہ کراچی) حدیث شریف امام بیہقی نے ابن عباس رضی اللہُ تعالیٰ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ و سلم نے فرمایا اولاد کا والد پر یہ حق ہے کہ ان کا اچھا نام رکھے اور اچھا ادب سکھائے.. (شعب الایمان باب فی حقوق الاولاد/بحوالہ-بہار شریعت حصّہ 16-صفحہ-598-مکتبۃ المدینہ کراچی) خلاصہ کلام یہ ہے کہ طٰہٰ اور یٰسین نام نہ رکھے جائیں اور اگر یہ نام رکھنا ہو تو غلام طٰہٰ، اور غلام یٰسین نام رکھیں.. واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ : ابورضامحمد عمران عطاری مدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9