Fatwa #1690
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
عارضی مسجد کا سامان دوسری مسجد میں وقف کرنا کیسا ہے
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,848
سوال (Question):
عارضی مسجد کا سامان دوسری مسجد میں وقف کرنا کیسا ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
عارضی مسجد کا سامان دوسری مسجد میں وقف کرنا کیسا ہے
کیا فرماتے ہین علماء دین مسلہ ذیل مین کہ کسی جگہ کچُہ لوگون نے ایک شخص کے زمين مین مسجد عارضی قایم کی بعد مین اس شخص نے مسجد کو زمین دینے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے اس مسجد کو بند کردیاگیا تو کیا اس کےسامان اگر وہ لوگ دوسری جگہ وقف کردین تو کیا ایسا کرنا جایز ہے یا ناجایز قران وحدیث کے روشنی مین جواب عنایت فرمائیں ۔ الجواب بعون الملک الوھاب جس شخص کی زمین پر مسجد قائم کی گئی تھی اگر اس نے مسجد بنانے کے لیے زمین وقف کی تھی مثلا کہہ دیا تھا کہ میں نے اس زمین کو مسجد کردیا یا اس میں ہمیشہ کے لیے مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دے دی تھی تو اب اس کا زمین دینے سے انکار کرنا لغو ہے،وہ جگہ مسجد ہوگئی اور بدستور مسجد ہی رہے گی،اس کا سامان دوسری مسجد میں منتقل کرنا جائز نہیں. در مختار مع ردالمحتار میں ہے : ولایجوز نقلُه ونقل ماله إلی مسجد آخر، وهو الفتوی، حاوي القدسي. وأکثر المشائخ علیه، مجتبی، وهو الأوجه”. (الدر المختار مع رد المحتار: ۶/۴۲۹، کتاب الوقف) فتاوی فقیہ ملت میں ہے : مسجد کا سامان مدرسہ یا کسی اور جگہ لگانا جائز نہیں، یہاں تک کہ ایک مسجد کا سامان دوسری مسجد میں نہیں لگا سکتے”۔ ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد ششم صفحہ ٤٣٨میں ہے۔ (فتاوی فقیہ ملت٢/ ١٤٤،باب فی المسجد،شبیر برادرز، لاہور) لیکن اگر شخص مذکور نے زمین کو مسجد کے لیے وقف نہیں کیا تھا تو وہ جگہ شرعا مسجد نہیں، لہٰذا اس کے سامان کو دوسری مسجد میں سامان دینے والوں کی اجازت سے دیدینا جائز ہے.کیوں کہ جب مسجد وقف نہیں تو پھر اس مسجد پر کسی چیز کا وقف بھی صحیح نہیں ہے اس لیے وہ سب سامان دینے والوں کی ملکیت پر باقی ہیں اور ان کو دوسری کسی مسجد میں دینے کا ان کو اختیار ہے۔ واللہ اعلم بالصواب کتبہ: کمال احمد علیمی نظامی دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی ٤ رمضان المبارک ١٤٤٣/ ٦ اپریل ٢٠٢٢ الجواب صحیح : محمد نظام الدین قادری مصباحی خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9