Fatwa #2686
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
عصر کے بعد قضا پرھنا کیسا ہے ؟ مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
9,842
سوال (Question):
عصر کے بعد قضا پرھنا کیسا ہے ؟ مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
عصر کے بعد قضا پرھنا کیسا ہے ؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ نماز عصر کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں اور کب تک پڑھ سکتے ہیں ؟ سائل عبداللہ یوپی۔الجواب بعون الملک الوھاب
پڑھ سکتے ہیں جب تک وقت کراہت نہ آجائے اور وہ غروب آفتاب سے بیس منٹ پہلے سے غروب آفتاب تک ہے۔ ہاں اس دن کی عصر نہ پڑھی ہو اور وقت کراہت آگیا تو اب پڑھے لیکن بلاعذر شرعی اتنی تاخیر حرام ہے۔ بہار شریعت میں ہے: “قضا کے لئے کوئی وقت معین نہیں عمر میں جب پڑھےگا برئ الذمہ ہوجائےگا مگر طلوع وغروب اور زوال کے وقت کہ اِن وقتوں میں نماز جائز نہیں” اھ(حصہ چہارم ، ص٧٠٢، قضا نماز کا بیان، مکتبۃ المدینہ کراچی) اسی میں ہے: “اس روز کی عصر کی نماز نہیں پڑھی تھی ،تو اگرچہ آفتاب ڈوبتا ہو ، پڑھ لے مگر اتنی تاخیر کرنا حرام ہے” اھ (بہار شریعت ، حصہ ٣، ص٤٥٤، نماز کے وقتوں کا بیان ، مکتبۃ المدینہ کراچی) فتاوی رضویہ میں ہے: “غروب کو بیس منٹ رہیں وقت کراہت آجائے گا، اور آج کی عصر کے سوا ہر نماز منع ہوجائے گی” اھ (ج٥، ص١٣٩، کتاب الصلاۃ ، باب الاوقات ، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب کتبہ: مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9