Fatwa #674
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
عورتوں کو خوشبو لگا کر گھر سے باہر نکلنا کیسا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,591
سوال (Question):
عورتوں کو خوشبو لگا کر گھر سے باہر نکلنا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
عورتوں کو خوشبو (پرفیوم, باڈی سپرے, عطر وغیرہ) لگا کر گھر سے باہر نکلنا کیسا ہے ؟
الجوابــــــــــــــــــــــ عورت کو گھر سے نکلتے ہوئے ایسی خوشبو لگانا جائز نہیں ہے جو بدن سے اٹھ کر غیر مردوں تک پہنچ سکتی ہو اور عورت اپنے گھر کی چار دیواری میں جہاں فقط شوہر یا محارم ہوں وہاں ہر طرح کی خوشبو استعمال کرسکتی ہے, مگر یہ احتیاط لازمی ہے کہ دیور ، جیٹھ اور دیگر غیر محارم تک خوشبو نہ پہنچے. اور اگر گھر میں ایسی خوشبو لگائی ہو اور ایمرجنسی باہر نکلنا پڑ جائے تو کپڑے بدل لے تاکہ غیر محرموں تک اس کی خوشبو نہ پہنچے ۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : “الا وطيب الرجال ريح لا لون له الا وطيب النساء لون لا ريح له” یعنی سنو ! مردوں کی خوشبو وہ ہے جس میں خوشبو ہو رنگ نہ ہو ۔ سنو ! اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس میں رنگ ہو خوشبو نہ ہو ۔ امام سعيد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : “أره قال إنما حملوا قوله فى طيب النساء على انها اذا خرجت فاما اذا كانت عند زوجها فلتطيب بما شاءت “ یعنی میرا خیال ہے حضرت قتادہ نے کہا علماء نے عورتوں کے سلسلہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کو اس صورت پر محمول کیا ہے جب وہ باہر نکلیں لیکن جب وہ اپنے خاوند کے پاس ہوں تو وہ جیسی خوشبو چاہیں لگائیں ۔ ( سنن ابی داود شریف کتاب اللباس باب من کرھه ، جلد 4 صفحہ 68 حدیث : 4048 ) اور باہر نکلنے پر جو عورت ایسی خوشبو لگاتی ہے کہ غیر مردوں کی توجہ کا باعث بنے تو ایسی عورت کے بارے میں سخت وعید موجود ہے ۔ جیسا کہ حضرت سیدنا ابو موسی اشعری سے روایت ہے کہ : ” جب کوئی عورت خوشبو لگا کر لوگوں میں نکلتی ہے تاکہ اس کہ خوشبو پائی جائے تو یہ عورت زانیہ ہے ” ۔ (سنن نسائی جلد 8 صفحہ 153 ) واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم کتبــــــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9