Fatwa #2783
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
عورت ساٹھ سال کی ہوجائے تو پردے کا حکم
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
4,239
سوال (Question):
عورت ساٹھ سال کی ہوجائے تو پردے کا حکم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
Aurat 60 Saal Ki Ho Jaye To Bhi Parda Karna Zaroori Hai
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ عورت ساٹھ سال کی ہوجائے تو کیا پردہ ساقط ہوجاتا ہے ؟ سائل؛ عبدالمنان (سنت کبیرنگر) الجواب ۔بعون الملک الوھاب ۔ اللہ عزوجل نے ا انسانی فطرت کے تقاضوں کے مطابق بدکاری کے دروازوں کو بند کرنے کے لۓ عورتوں کو پردے میں رکھنے کا حکم دیا پردے کی فرضیت اور اہمیت قرآن مجید سے ثابت ہے ۔چنانچہ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے عورتوں پر پردہ فر ض فرماتے ہو ۓ ارشاد فرمایا کہ۔ وقرن فی بیوتکن ولا تبرجن الجاھلیۃ الاولی ۔۔( پارہ ے٢٢ رکوع ١ ) ترجمہ ۔تماپنے اپنے گھروں کے اندر رہو ۔اور بے پردہ ہو کر باہر نہ نکلو جس طرح پہلے زمانے کے دور جاھلیت میں عورتیں بے پردہ باہر نکل کر گھومتی پھرتی تھیں ۔۔ اس آیت میں اللہ تعالی نے مطلقا عورتوں پر پردہ فرض کیا ہے اب چاہے وہ چالیس سال کی ہو یا ساٹھ ستر سال کی بہر حال پردہ فر ض ہوگا ۔ساقط نہیں ہوگا۔ واللہ اعلم باالصواب کتبہ: محمد سلمان رضا واحدی امجدی (سندیلہ ہر دوئی)
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh