Fatwa #1302
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
عورت نے قسم کھا کر کہا کہ میرے شوہر نے نشے کی حالت میں طلاق دی ہے تو کیا حکم ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,056
سوال (Question):
عورت نے قسم کھا کر کہا کہ میرے شوہر نے نشے کی حالت میں طلاق دی ہے تو کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
عورت نے قسم کھا کر کہا کہ میرے شوہر نے نشے کی حالت میں طلاق دی ہے تو کیا حکم ہے ؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و ملت اس مسئلہ میں کہ آمنہ خاتون نے اللہ کی قسم کھا کر بیان کیا کہ میرے شوہر نے شراب کے نشے کی حالت میں چار پانچ بارمجھ کو طلاق دی۔ اگر میرا یہ بیان جھوٹا ہو تو غازی میاں کوڑھی اور اندھا کر دیں۔ یہ واقعہ چار سال پہلے کا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا آمنہ پر طلاق پڑ گئی اور وہ دوسرا نکاح کر سکتی ہے؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــ اگر آمنہ کا بیان صحیح ہے تو اس پر طلاق مغلظہ پڑگئی ۔ بعد عدت وہ کسی دوسرے سے نکاح کر سکتی ہے۔ فتاوی عالمگیری جلد اول صفحہ 331 میں ہے: طلاق السكران واقع اذا سكر من الخمر او النبيذ هو مذهب اصحابنا رحمهم الله تعالى كذا في المحيط. یعنی اگر کسی نے شراب یا نیند کے نشے کی حالت میں طلاق دی تو ہمارے ائمہ کرام کے نزدیک طلاق پڑ جائے گی ۔ ایسا ہی محیط میں ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ کتبہ: مفتی جلال الدین احمد الامجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9