Fatwa #896
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
عورت کا دودھ نکل کر کپڑے یا بدن پر لگ جاے تو کیا اس کا کپڑا یا بدن ناپاک ہوجاے گا؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
7,031
سوال (Question):
عورت کا دودھ نکل کر کپڑے یا بدن پر لگ جاے تو کیا اس کا کپڑا یا بدن ناپاک ہوجاے گا؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
عورت کا دودھ نکل کر کپڑے یا بدن پر لگ جاے تو کیا اس کا کپڑا یا بدن ناپاک ہوجاے گا؟
سوال :کیا فرماتے علماے دین ومفتیان شرع متین کہ عورت کے پستان میں زیادہ دودھ ہونے کی وجہ سے اگر خود بخود نکل کر کپڑے یا بدن پر لگ جاے تو کیا اس کا کپڑا یا بدن ناپاک ہوجاے گا؟ اور باوضو عورت اگر بچے کو دودھ پلائے تو کیا اس کا وضو ٹوٹ جاے گا؟ المستفتی حاجی جلال صاحب گونڈہ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب انسان کا دودھ پاک ہے ۔ لہذا اگر دودھ کپڑے یا بدن پر لگ جاے تو کپڑا یا بدن ناپاک نہ ہوگا پاک ہی رہے گا ۔ باوضو عورت بچے کو دودھ پلائے تو اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا ۔ کیوں کہ وضو ان چیزوں کے نکلنے کی وجہ سے ٹوٹتا ہے جو ناپاک ہو ۔ فتاوی رضویہ میں خزانۃ المفتیین کے حوالے سے ہے: ” الخارج من البدن علی ضربین طاھر ونجس فبخروج الطاھر لا ینقض الطھارۃ کالدمع والعرق والبزاق والمحاط ولبن بنی آدم ” اھ (الفتاوی الرضویۃ: ج: 1، ص: 354، کتاب الطھارۃ، باب الوضو فصل فی النواقض / خزانۃ المفتیین : ج: 1، ص: 4، کتاب الطھارۃ، فصل فی نواقض الوضو) واللہ تعالٰی اعلم مفتی عبدالقادر المصباحی الجامعی کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ مقام مہیپت گنج، ضلع گونڈہ، یو پی، انڈیا ٢٩ ربیع الآخر ١٤٤٣ھ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9