Fatwa #1499
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
عورت کے لیے اذان کہنا جائز ہے یا نہیں ؟ از مفتی ارشاد رضا علیمی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,528
سوال (Question):
عورت کے لیے اذان کہنا جائز ہے یا نہیں ؟ از مفتی ارشاد رضا علیمی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
عورت کے لیے اذان کہنا جائز ہے یا نہیں ؟
سوال:- عورت کے لیے اذان کہنا جائز ہے یا نہیں اور اگر کہے تو کیا حکم ہے؟ باسمه تعالى وتقدس الجواب بعون الملك الوهاب:- عورت کے لیے اذان کہنا مکروہ تحریمی ہے اور اگر کہے تو اعادہ کیا جائے ۔ فتاوی عالمگیری میں ہے “وكره أذان المرأة فيعاد ندبا كذا فى الكافى”(ج ۱ ص ۵۴) اور درمختار میں ہے ” ويكره أذان جنب واقامته واقامة محدث لا أذانه على المذهب وأذان امرأة” پھر چند سطر بعد مذکور ہے “وكذا يعاد أذان امرأة ومجنون ومعتوه وسكران وصبي لا يعقل”(ج ۲ ص ۶۰ تا ۶۱) اور تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق میں ہے “قال رحمه الله :وكره أذان الجنب واقامته واقامة المحدث وأذان المرأة والفاسق والقاعد والسكران، پھر آگے اسی میں ہے “ويعاد أذانها استحبابا لوقوعه لا على الوجه المسنون”(ج ۱ ص ۲۴۹ تا ۲۵۰) کتبہ:- محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ المتخصص فی الفقہ الاسلامی بدار العلوم العلیمیہ الجواب صحيح محمد اختر حسین قادری خادم افتا ودرس دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9