صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #105 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

عید کی نماز کا وقت کب سے کب تک رہتا ہے از محمد محفوظ عالم رضوی

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 11,493

سوال (Question):

عید کی نماز کا وقت کب سے کب تک رہتا ہے از محمد محفوظ عالم رضوی

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

عنوان

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ پر کہ عید کی نماز کا وقت کب سے کب تک رہتا ہے جواب عنایت فرمائیں بہت بہت مہربانی ہوگی۔

عید کی نماز کا وقت کب سے کب تک رہتا ہے از محمد محفوظ عالم رضوی

باسمہ تعالی و تقدس الجواب بعون الملک الوہاب عیدین کی نماز کا وقت بقدر ایک نیزہ آفتاب بلند ہونے سے ضحوۂ کبری یعنی نصف النھار شرعی تک ہے مگر عید الفطر میں دیر کرنا اور عید الا ضحی میں جلد پڑھ لینا مستحب ہے ۔ ھکذا قال الشیخ العلامۃ امجد علی الاعظمی قدس سرہ فی الجزء الرابع من بھار شریعت فتاوی عالمگیری میں ہے :”وقت صلاۃ العیدین من حین تبیض الشمس الی أن تزول کذا فی السراجیہ وکذا فی التبیین ۔ والافضل ان یعجل الاضحی و یوخر الفطر کذا فی الخلاصۃ”(ج:1,ص:151) یعنی عیدین کی نماز کا وقت سورج کے سفید ہونے سے زوال تک ہے یہی سراجیہ میں لکھا ہے اور ایسا ہی تبیین میں بھی ہے البتہ عید الاضحی میں جلدی پڑھنا اور عید الفطر میں تاخیر کرنا افضل ہے جیسا کہ خلاصۃ الفتاوی میں ہے ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔

کتبہ :محمد محفوظ عالم رضوی علیمی

عید کی نماز گھر پر قائم کر سکتے ہیں یا نہیں از محمد محفوظ عالم رضوی

گھر کے مردوں کے ساتھ عورتوں کا جماعت میں شریک ہونا

 

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh