Fatwa #716
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
غیر مقلد ہم کو بدعتی کہتے ہیں آخر حقیقت کیا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,467
سوال (Question):
غیر مقلد ہم کو بدعتی کہتے ہیں آخر حقیقت کیا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
غیر مقلد ہم کو بدعتی کہتے ہیں آخر حقیقت کیا ہے؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ غیر مقلد خود ہی بدعتی ہیں ان کے عقائد بدعت ہیں ان کا کہنا ہے کہ جو چیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نہ ہو وہ بدعت ہے تو وہ خود اس وقت موجود نہ تھے، نہ ان کی جماعت تھی نیز یہ اپنے آپ کو اہل حدیث کہتے ہیں مگر معاملہ اس کا الٹا. بے شمار حدیثیں ہیں جن کے خلاف ان کا عمل و فتویٰ ہے ۔ رسالہ مبارکہ ” الکوکبۃ الشھابیہ ” میں اعلی حضرت امام احمد رضا رضی اللہ تعالی عنہ نے ان کے جتنے عقائد شمار کئے ہیں وہ سب کتاب اللہ وسنت رسول اللہ کے خلاف ہیں اور جو مذہب کتاب و سنت کے خلاف ہو وہ ضرور بدعت ضالہ ہے جس کا انجام جہنم ہے. جو چیز حدیث پاک سے ثابت ہے اس کا الٹا کرتے ہیں مثلا جمعہ کے دن اذان خطبہ مسجد کے باہر ہونی چاہیے. حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں خطبہ کی اذان مسجد کے باہر ایسی جگہ سے دی جاتی تھی جہاں سے خطیب اور موذن کا سامنا ہو، یہ لوگ اس کے برخلاف مسجد کے اندر امام کے سر پر اذان دیتے ہیں ۔ قرآن پاک میں ہے یا ایھا الذین آمنوا اطیعوا اللہ و اطیعوا الرسول واولی الامر منکم یعنی ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور حکم مانو اولو الامر کا ۔ سید المفسرین حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ اولو الامر سے مراد فقہائے مجتہدین ہیں اور فقہائے مجتہدین میں سرفہرست حضرت امام اعظم ابوحنیفہ، حضرت امام مالک، حضرت امام شافعی اور حضرت امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالی عنہم ہیں. یہ چاروں ایسے مجتہدین ہیں جن کا پورا پورا مذہب محفوظ ہے اور تواتر کے ساتھ بعد کی امت تک پہنچا ہے. اب غور کریں کہ مسائل میں ان کی پیروی کرنا بدعت ہے یا قرآن کے مطابق عمل اگر یہ بدعت ہے تو یہ بدعت ہم کو مبارک اور قرآن کو چھوڑنا اور اسے پس پشت ڈالنا ان غیر مقلدوں کو مبارک ہو ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9