Fatwa #2598
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
غیر مقلد یا وہابی ،دیوبندی کو زکوۃ دینا کیسا ہے ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
10,144
سوال (Question):
غیر مقلد یا وہابی ،دیوبندی کو زکوۃ دینا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
غیر مقلد یا وہابی ،دیوبندی کو زکوۃ دینا کیسا ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میںکہ زید نے اپنی زکوۃ کی رقم ایک غیر مقلد کو دے دی بکر نے کہا کہ تمہارا روپیہ حرام موت میں گیا بکر کا یہ کہنا کیسا ہے ؟ الجواب بکر کا کہنا درست ہے ۔ بے شک غیر مقلد کو زکوۃ دینا حرام ہے اور اس کو دینے سے زکوۃ ادا نہیں ہوئی ۔حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کافر، مشرک ،وہابی، رافضی، قادیانی وغیرہ کو زکوۃ دینےسے زکوۃ نہیں ادا ہوگی اور ان کو زکوۃ دینا حرام ہے۔فتاوی رضویہ جلد چہارم صفحہ نمبر 491 واللہ تعالی اعلم کتبہ : مفتی محمد شبیر احمد مصباحی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh