صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1357 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

فاسق و فاجر سنی صحیح العقیدہ کا ذبیحہ جائزودرست ہے یا نہیں؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 12,734

سوال (Question):

فاسق و فاجر سنی صحیح العقیدہ کا ذبیحہ جائزودرست ہے یا نہیں؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

فاسق و فاجر سنی صحیح العقیدہ کا ذبیحہ جائزودرست ہے یا نہیں

سوال:فاسق و فاجر سنی صحیح العقیدہ کا ذبیحہ جائزودرست ہے یا نہیں ۔نیز ذبح کرنے کے لے مرد ہونا ضروری ہے یا عورت بھی ذبح کرسکتی ہے ؟ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب : فاسق وفاجر سنی صحیح العقیدہ مسلمان کا ذبیحہ بلاشبہ جائزودرست ہے کہ وہ اپنے فسق وفجور کی بنا پر اسلام سے خارج نہیں ہوتا ۔کہ اس کے ذبیحہ پر حرام ہونے کا قول کیا جاے ۔جیسے سنی صحیح العقیدہ مسلمان نماز نہ پڑھنے اور زکوٰۃ ادا نہ کرنے سے اسلام سے خارج نہیں ہوتا. البتہ بہتر یہ ہیکہ کسی عالم دین سے ذبح کرایاجاے کہ اگرچہ وہ اپنے فسق وفجور کی وجہ سے اسلام سے خارج نہیں ہوتا مگر گنہ گار ضرور ہوتا ہے ۔ اور ذبح کرنے کے لے مرد کا ہونا ضروری نہیں عورت بھی ذبح کرسکتی ہے “فتاوی ہندیہ میں ہے ۔“المراۃ المسلمۃ والکتابیۃ فی الذبح کالرجل” (فتاوی ہندیہ ج 5 ص 286 کتاب الذبائح، الباب الاول) بہارشریعت میں ہے ” ذبح میں عورت کاوہی حکم ہے جو مرد کا ہے یعنی مسلمہ یا کتابیہ عورت کا ذبیحہ حلال ہے اور مشرکہ و مرتدہ کا ذبیحہ حرام ہے، (بہارشریعت ج. 3 ح. 15 ص. 316 ذبح کا بیان) واللہ اعلم بالصواب . کتبہ. مفتی شاہد رضا امجدی جامعی بالپور بازار گونڈا یوپی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh