Fatwa #1046
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
فجر کی اذان کے بعد فورا نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,740
سوال (Question):
فجر کی اذان کے بعد فورا نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
فجر کی اذان کے بعد فورا نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں ؟
حضرت اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت فجر کی اذان کے بعد اگر فورا 5 یا 10 منٹ بعد فرض پڑھ لیے کسی عذر کی وجہ سے تو کیا نماز ہوجائے گی یا دوبارہ پڑھنی پڑھے گی جیسے امام بدعقیدہ ہونے کا اندیشہ ہو اور جماعت کے ختم ہونے کے بعد مسجد بند ہونے کا اندیشہ ہو یا پھر اگر بدعقیدہ امام کی جماعت کے بعد اپنی نماز پڑھنے کے لئے بدعقیدہ لوگوں کی پریشانیوں کا خوف ہو وغیرہ وغیرہ تو کیا اس صورتحال میں اگر بعد اذان اپنی نماز کوئی صیح سنی آدمی پڑھنا چاہے تو کیا نماز ہوجائے گی قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان فرمائیں ۔ المستفتی: حاجی ممتاز حسین تاس حال مقیم سعودی عرب ۔ باسمه تعالى وتقدس الجواب بعون الملك الوهاب: صورتِ مسئولہ میں اگرامام کی بدعقیدگی تابکفر و ارتدادکاقوی اندیشہ ہوتوایسی صورت میں اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا سرا سر باطل ہے،اوراگرمحض اندیشہ ہوتحقیقِ معاملہ ممکن نہ ہوتواحتیاطاًالگ نمازپڑھ لینابہترہے ۔ امام اہلسنت علیہ الرحمہ رقمطراز ہیں “مگر یہ کہ درحقیقت امام اول سے بدعت تا بکفر وارتداد مرتقی ہوگئی ہو مثلا سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی عیاذا باللہ توہین کرتا ہو حضور کے ختم نبوت میں کلام رکھتا ہو حضور والا کے بعد کسی کو حصول نبوت میں حرج نہ جانتا ہو حضور اقدس کی تعظیم جو بعد تعظیم الہی کے تمام معظمین کی تعظیم سے اعلی واقدم ہے مثل اپنے بڑے بھائی کی تعظیم کے جانتا ہو وعلی ھذا القیاس دیگر عقائد زائغہ مکفرہ رکھتا ہو اس تقدیر پر تو البتہ یہ فعل زید کا نہایت محمود ہوگا اور وہ اس پر اجر جزیل پائے گا کہ صورت مذکورہ میں وہ جماعت عند اللہ جماعت ہی نہ تھی کہ ایسے شخص کے پیچھے نماز راسا باطل ہے”(فتاوی رضویہ ج ۳ ص ۳۴۴ تا ۳۴۵) واللہ تعالی اعلم بالصواب کتبہ محمد ارشاد رضا علیمی غفر لہ۔ پلانگڑ ،تھنہ منڈی ،راجوری ،جموں وکشمیر ۲۶/ذو الحجہ ۱۴۴۱ھ الجواب صحيح والله اعلم محمد اسلم رضا مصباحی عفی عنہ مرکزی دار الافتا اہلسنت صوبہ جموں
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9