Fatwa #1307
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
فجر کی قضا اگر زوال سے پہلے کرے تو سنت کی بھی قضا کرے
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,586
سوال (Question):
فجر کی قضا اگر زوال سے پہلے کرے تو سنت کی بھی قضا کرے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
فجر کی قضا اگر زوال سے پہلے کرے تو سنت کی بھی قضا کرے
سوال : حضور فقیہ ملت نور اللہ مرقدہ و دیگر مصنفین اپنی کتب میں تحریر فرماتے ہیں کہ اجالا ہو جانے سے فجر کا وقت شروع ہوتا ہے اور سورج نکلنے سے پہلے تک رہتا ہے جبکہ طلوع آفتاب کے کچھ دیر بعد یا زوال سے پہلے جب نماز فجر پڑھنا چاہے تو غالبا حکم یہ ہے کہ فجر کی سنت و فرض دونوں پڑھی جائے حالانکہ دیگر نمازوں میں ختم اوقات کے بعد پڑھی جانے والی نماز میں صرف فرض یا وتر کی قضا پڑھی جاتی ہے تو ایسا کیوں؟ اور قبل زوال جو نماز فجر پڑھی جائے اگر اسی دن کی فجر ہے تو کیا قضا یا ادا کی نیت کی جائے گی؟ باعتبار محررہ مذکورہ نماز کی کسی طرح زبان سے نیت کریں گے عرض یہ ہے کہ آسان لفظوں میں واضح فرمائیں. الجوابــــــــــــــــــــــ جب کسی کی نماز فجر قضا ہو جائے اور زوال سے پہلے اسے ادا کرنا چاہے تو حکم یہی ہے کہ فرض کے ساتھ ساتھ سنت کی بھی قضا کرے اور دوسرے اوقات کی نماز فوت ہو جائے تو صرف فرض اور وتر کی قضا پڑھنے کا حکم ہے سنتوں کی قضا نہیں ہے. اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ فجر کی دو رکعت سنت قریب بواجب ہے اس لیے اگر زوال سے پہلے ادا کی جائے تو فرض کے ساتھ سنت کی بھی قضا پڑھنے کا حکم ہے. فتاوی ہندیہ میں ہے ” سنۃ الفجر قیل انھا قریبۃ من الواجب کذا فی التتار خانیۃ ناقلا عن النافع ” جلد ١ صفحہ ١١٢ الباب التاسع فی النوافل) نیز سرکار علیہ الصلوۃ والسلام سے ایسا ہی ثابت ہے. فوت شدہ نماز فجر کی قضا اسی دن زوال سے پہلے پڑھی جائے تو بھی قضا کی نیت کی جائے گی اور ادا کی نیت کرلی پھر بھی قضا ہی ہوگی نہ کہ ادا. رد المحتار میں ہے ” یصح القضاء بنیۃ الاداء ” (ج ١ صفحہ ٤٢٢ مطلب یصح القضاء بنیۃ الاداء) اور نیت دل کے ارادہ کو کہتے ہیں مگر زبان سے کہنا مستحب ہے. زبان سے کرنا چاہے تو اس طرح نیت کرے نیت کی میں نے آج کی دو رکعت نماز فرض فجر قضا کی واسطے اللہ تعالی کے منہ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہ اکبر. اور سنت فجر کی نیت اس طرح کرے کہ نیت کی میں نے آج کی دو رکعت نماز سنت فجر قضا کی اللہ تعالی کے لیے سنت رسول کی منہ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہ اکبر. اگر آج کی قضا ہے تو آج کی دو رکعت کہیں گے اور کل کی ہو تو کل گذشتہ کی دو رکعت. در مختار میں ہے ” النیۃ وھی الارادۃ المرجحۃ لاحد المتساویین والمعتبر فیھا عمل القلب اللازم للارادۃ، والتلفظ عند الارادۃ بھا مستحب ھو المختار، (فوق رد المحتار جلد صفحہ ٤١٤ بحث النیۃ) واللہ تعالی اعلم . الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور کتبہ : مفتی محمد وقار علی احسانی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9