Fatwa #42
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
قبرستان میں کھیل کود کرنا
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,788
سوال (Question):
قبرستان میں کھیل کود کرنا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
قبرستان میں کھیل کود کرنا
سوال : قبرستان پر گائے، بیل باندھنا، نالی کا پانی بہانا، جوتا پہن کر چلنا اور کرکٹ وکبڈی کھیلنا ، قبرستان میں کھیل کود کرناکیسا ہے؟
حکم شرعی: یہ تمام باتیں حرام وگناہ ہیں ۔ ان کے مرتکب گنہگار ومستحق عذاب نار ہیں کہ یہ َاموات مسلمین کی بے حرمتی اورا یذا رسانی ہے ۔ علماے کرام کا اتفاق ہے کہ مسلمان کی عزت زندہ مردہ برابر ہے ۔ اور حدیث میں ہے کہ حضور اقدس سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:الْمَیِّتُ یُوْذِیْہٖ فِیْ قَبْرِہٖ مَایُوذِیْہٖ فِی بَیْتِہٖ ۔ مردے کو قبر میں بھی اس بات سے تکلیف ہوتی ہے، جس سے اپنے گھر میں تکلیف ہوتی ہے ۔ (مسند الفردوس) ۔ اسی لیے فقہاے کرام نے فرمایا: قبر سے ٹیک لگانا اس پر چلنا، بیٹھنا سونا، قبرستان میں کھیل کود کرنا سب حرام ہے ۔ حتیٰ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک آدمی کو آگ کی چنگاری پر بیٹھا رہنا یہاں تک کہ وہ اس کے کپڑے کو جلا کر جلد تک پہنچ جائے اس کے لیے اس بات سے بہتر ہے کہ وہ قبر پر بیٹھے ۔ (مسلم: ص۳۱۲، ج۱/ ابوداؤد/ نسائی/ ابن ماجہ) ۔ مسلم الثبوت میں ہے: تحصیل اسباب الواجب واجب واسباب الحرام حرام بالاجماع ۔ (ص:۳۸)۔ یہی وجہ ہے کہ فقہاے کرام نے قبرستان کے نئے راستے میں چلنا حرام قرار دیا۔ چنانچہ شامی میں ہے: نصوا علی ان المرور فی سکۃ حادثۃ فیہا حرام (آخر کتاب الطہارۃ بحوالہ طحطاوی) حتیٰ کہ فاضل محقق حسن شرنبلالی اور ان کے استاذ علامہ محمد بن حموی فرماتے ہیں: ۔ چلنے میں جو آواز جوتے سے پیدا ہوتی ہے اس سے اَموات کو تکلیف پہنچتی ہے (مراقی الفلاح) جب جوتے کی آواز سے مردوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔ تو اس پر دوڑنے اور جانور باندھنے سے ضرور تکلیف ہوگی اور جب قبرستان کے نئے راستے سے گزرنا اس لیے حرام ہوا کہ ہوسکتا ہے وہ راستہ کسی قبر پر سے گزرا ہو ۔ تو مسئلہ دائرہ میں یہ امکان بہت قوی ہے بلکہ اس کا گمان غالب ہے کیوںکہ راستہ نکالنے میں لوگ یہ احتیاط برتتے ہیں کہ قبر سے نہ گزرے مگر جانوروں سے احتیاط کی کیا امید۔ اور کرکٹ، کبڈی کھیلنے والے تو ان سے بھی زیادہ آزاد وغیر محتاط۔ ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔اسکرٹ (skirt) بیچناکیسا ہے ۔
خطبہ جمعہ میں امام صاحب کاہاتھ میں عصا لینا
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9