Fatwa #987
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
قبر پر جاکر میت کے لیے دعا مانگنا کیسا ہے ؟ از مفتی محمد اشفاق عطاری
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,373
سوال (Question):
قبر پر جاکر میت کے لیے دعا مانگنا کیسا ہے ؟ از مفتی محمد اشفاق عطاری
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
قبر پر جاکر میت کے لیے دعا مانگنا کیسا ہے ؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے آپ بخیر ہوں گے سوال عرض ہے کہ قبر پر جاکر میت کے لیے دعا مانگنا کیسا ہے. قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں سائل : تبریز اقدس : لاہور پاکستان وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الجواب بعون الملک الوھابـــــــــــ قبرستان جا کر میت کے لئے ایصال ثواب کرنا زیادہ بہتر ہے گھر پر کرنے سے ۔ قبرستان میں جاکر فاتحہ خوانی کرے ۔ اس میں شک نہیں کہ زیارت قبور مومنین خاصہ بزرگان دین، اور پڑھنا درود شریف اور سورہ فاتحہ وغیرہ کا اور ثواب خیرات، اموات کو بخشنا مندوب ومسنون ہے ۔ جس پر حدیث شریف میں ارشاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: “قال النبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُوُرُوْهَا فَإِنَّهَا تُزَهِّدُ فِي الدُّنْيَا وَتُذَكِّرُ الْآخِرَةَ ۔ میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا ،اب ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ اس سے دنیا میں بے رغبتی اور آخرت کی یاد پیدا ہوتی ہے ۔ (ابن ماجہ،ج2، ص252، حدیث:1571) اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فتاوی رضویہ شریف میں فرماتے ہے: قبرستان میں جاکے پڑھنے میں زیادہ ثواب ہے کہ زیارتِ قبور بھی سنت ہے اور وہاں پڑھنے میں اموات کا دل بھی بہلتا ہے ۔ اور جہاں قرآن مجید پڑھا جائے رحمتِ الٰہی اترتی ہے ۔ قبر اگر پختہ ہے اس پر پانی ڈالنا فضول وبے معنی ہے، یونہی اگر کچی ہے اور اس کی مٹی جمی ہوئی ہے ۔ ہاں اگرکچی ہے اور مٹی منتشر ہے تو اس کے جم جانے کوپانی ڈالنے میں حرج نہیں، جیسا کہ ابتدائے دفن میں خود سنت ہے ۔ (حوالہ فتاوی رضویہ جلد 9 صفحہ نمبر 609 رضا فاؤنڈیشن لاہور) . واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب کتبــــــــــــــــہ : فقیر محمد اشفاق عطاری 26 دسمبر 2021 عیسوی بروز اتوار
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9