Fatwa #662
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
قبر کو چومنا جائز ہے یا نہیں؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,266
سوال (Question):
قبر کو چومنا جائز ہے یا نہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
قبر کو چومنا جائز ہے یا نہیں؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ قبر کو چومنا اگرچہ جائز ہے مگر ادب اسی میں ہے کہ نہ چوما جائے اور مزار سے دو گز کے فاصلے پر کھڑے ہو کر فاتحہ و ایصالِ ثواب کیا جائے اور جن صحابہ کرام (جیسے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ) سے مزار اَقْدَسْ پر چہرہ ملنا ثابت ہے تو ان کا یہ عمل محبت کے غلبہ کے سبب سے تھا اور غلبہ محبت کے سبب قبر و مزار کا بوسہ لینا اور چہرہ ملنا بلاکراہت جائز ہے ۔ چنانچہ سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں : “فی الواقع بوسہ قبر میں علماء مختلف ہیں اور تحقیق یہ ہے کہ وہ (بوسہ) ایک امر ہے جو دو چیزوں داعی (بوسہ کی طرف دعوت دینے والے امر) و مانع (بوسہ سے روکنے والے امر) کے درمیان دائر (منحصر ہے)، داعی محبت ہے اور مانع ادب تو جسے غلبہ محبت ہو اس پر مواخذہ (پکڑ) نہیں کہ اکابِر صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم سے ثابت ہے اور عوام کیلئے منع اَحْوَطْ (یعنی زیادہ احتیاط والی بات) ہے، علماء تصریح فرماتے ہیں کہ مزارِ اکابر سے کم از کم چار ہاتھ (یعنی دو گز) کے فاصلے سے کھڑا ہو پھر تقبیل کی کیا سبیل (یعنی بوسہ لینے کی کیا راہ) ۔ ” (فتاوی رضویہ جلد 1 صفحہ 528 رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9