Fatwa #1435
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
قرآن کریم کا اردو یا فارسی ترجمہ سننے کا کیا حکم ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,214
سوال (Question):
قرآن کریم کا اردو یا فارسی ترجمہ سننے کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
قرآن کریم کا اردو یا فارسی ترجمہ سننے کا کیا حکم ہے؟
سوال:- کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان شرع مسئلہ ذیل کے بارے میں اگر کوئی شخص قرآن کا اردو یا فارسی ترجمہ پڑھ رہا ہو تو اسکا سننا کیا ہے؟ باسمه تعالی وتقدس الجواب بعون الملک الوهاب: قرآن نام ہے اس نظم کا جو معنی پر دلالت کرے صرف معنی کا نام نہیں اگر چہ وہ معنی عربی زبان میں ہی ہوں اس کو قرآن نہیں کہا جائے گا لہذا جب وہ قرآن نہیں تو قرآن کریم کو سننے کے جو احکام ہیں ہیں (مثلا جب بلند آواز سے قرآن پڑھا جائے تو تمام حاضرین پر سننا فرض ہے جب کہ لوگ سننے کی غرض سے حاضر ہوں ورنہ ایک کا سننا کافی ہے)وہ ترجمہ قرآن کے لیےنہیں ہوں گے . حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی رحمه الله رقمطراز ہیں: “قرآن نام ہے “النظم الدال علی المعنی “ کا جیسا کہ ائمہ نے تصریح فرمائی ہے صرف معنی کا نام قرآن نہیں یعنی اگر وہ معنی دوسرے الفاظ میں ادا کئے جائیں تو اس عبارت کو قرآن نہیں کہیں گے اگر چہ وہ عربی ہی عبارت ہو- پس جبکہ عربی عبارت جو اس نظم کا غیر ہو اگر چہ مطلب اس کا یہی ہے قرآن نہیں-تو فارسی اردو انگریزی کیوں قرآن ہوسکیں،ملتقطا”(فتاوی امجدیہ ج۱ ص۹۶) حاصل یہ ہے کہ قرآن کا اردو یا فارسی ترجمہ قرآن نہیں ہے لہذا اسکا سننا بھی واجب نہیں ہے . واللہ تعالی اعلم بالصواب . کتبہ: محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ المتخصص فی الفقہ الاسلامی بدار العلوم العلیمیہ الجواب صحیح : محمد اختر حسین قادری خادم افتا ودرس دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9