Fatwa #1809
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
قربانی کی کھال کسے دی جائے؟ مسجد میں دے سکتے ہیں ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
7,854
سوال (Question):
قربانی کی کھال کسے دی جائے؟ مسجد میں دے سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
قربانی کی کھال کسے دی جائے؟ مسجد میں دے سکتے ہیں ؟
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں ہیں علمائے دین و ملت اس مسئلہ میں کہ قربانی کی کھال کس کو دینا چاہیے اور اور کس کو نہیں دینا چاہیے،مسجد کے کام میں میں کھال کا پیسہ لگانا جائز ہے یا نہیں؟ المستفتی: امتیاز احمد رضوی، ڈھور گلی میرج شریف سانگلی،مہاراشٹر الجوابـــــــــــــ قربانی کی کھال یا کھال بیچ کر اس کا دام مسجد میں دینا جائز ہے ۔ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں “چرم قربانی کا صدقہ کرنا واجب نہیں بلکہ خود اپنے مصرف میں بھی لگا سکتا ہے مثلا اس کی جائے نماز یا جلد،یاچلنی،ڈول وغیرہ بنوا کر استعمال کر سکتا ہے-یا اسے کسی باقی رہنے والی چیز کے ساتھ بدل سکتا ہے۔ در مختار میں ہے”یتصدق بجلدھا او یعمل منہ نحو غربال او جراب ودلو، اویبدلہ بما ینتفع بہ باقیا کما مر ۔ اھ( فتاویٰ امجدیہ،ج ٣ ،ص٣٠٤) یوں ہی اسے ہر نیک کام میں لگا سکتا ہے ہے خواہ مدرسہ وہ مسجد میں دے ،یا کسی اور ثواب کے کام میں لگائے ۔ فتاوی ہندیہ میں ہے،،لو باعھابالدراھم لیتصدق بھا جاز لا نہ قربت کالتصدق کذا فی التبیین و ھکذا فی الھدایہ والکافی اھ ( ج ٥,ص٣٠١, باب السادس ، فی بیان مایستحب فی الاضحیتہ ) اور بزازیہ میں ہے “لو ان یبیعھا بالدراھم لیتصدق بھا ” اھ – واللہ تعالی اعلم الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی کتبہ : شمس الدین احمد علیمی ٥/محرم الحرام ١٤٢٦ھ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9