Fatwa #2786
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
قرض حسنہ کسے کہتے ہیں ؟محمد سلمان رضا واحدی امجدی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,526
سوال (Question):
قرض حسنہ کسے کہتے ہیں ؟محمد سلمان رضا واحدی امجدی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
Qarze Hasana Kise Kahte Hain
مسئلہ؛کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ قرض حسنہ کسے کہتے ہیں؟ اور کیا اس میں واپسی ضروری ہوتی ہے؟ الجواب ۔بعون الملک الوھاب ۔ قرض حسنہ وہ قرض ہے جو بغیر نفع کے دیا جاتا ہے یعنی جتنے روپیہ قرض دیا ہے اتنے ہی واپس لے اور کوئی مدت بھی متعین نہ ہو یہ سود کے مقابلے میں بولا جاتا ہے اسی طرح کسی تنگ دست کو قرض دینا باعث ثواب ہے ۔ حدیث شریف میں اس طرح قرض دینے کی بڑی فضیلت بیان کی گئ ہے چنانچہ ابن ماجہ میں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا من یسر علی معسر یسر اللہ علیہ فی الدنیا والآخرۃ ۔ جو شخص تنگ دست ( مقروض) کو مہلت دیتا ہے اللہ تعالی دنیا اور آخرت میں اس پر آسانی فرماتا ہے سنن ابن ماجہ جلد ٣ حدیث ۔ ٣٤١٧ اور رہا واپسی کرنے کا مسئلہ اگر قرض دینے والے نے معاف کردیا تو قرض معاف ہو جاۓ گا ورنہ واپسی کرنا ضروری ہے ۔ تنگ دست قرض خواہ کو معاف کرنے اور مہلت دینے میں زیادہ ثواب ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا من احب ان یظلہ اللہ فی ظلہ فلینظر معسرا او لیضع لہ ۔ جو شخص اس بات کو پسند کرے کہ اللہ تعالی اسے اپنی رحمت کا خاص سایہ نصیب کرے تو وہ تنگ دست (مقروض ) کو مہلت دے یا پھر معاف کردے ۔ سنن ابن ماجہ جلد ٣ حدیث ٢٤١٩ واللہ اعلم بالصواب کتبہ: محمد سلمان رضا واحدی امجدی مہتمم: مدرسہ غوث العلوم گلشن رضا (سندیلہ ہردوئی)
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9