Fatwa #89
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
قشقہ(پیشانی پر ٹیکا) لگانے کا شرعی حکم
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,843
سوال (Question):
قشقہ(پیشانی پر ٹیکا) لگانے کا شرعی حکم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
قشقہ(پیشانی پر ٹیکا) لگانے کا شرعی حکم
از : مفتی نظام الدین قادری ۔ جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذيل میں کہ زید عالم دین ہے میدان سیاست میں آنے کے بعد غير مسلموں کے کسی پارٹی میں جاکر ٹیکہ لگوایا ، شریعت کا اس پہ کیا حكم نافذ هوگا . جزاكم الله خيرا وإحسانا المستفتی اكرام المصطفى كاٹھمنڈو نیپال الجواب اللہم ہدایة الحق والصواب: زید نے اگر واقعی سیاسی پارٹی میں جاکر قشقہ (ٹیکا) لگوایا ہے تو اس پر لازم ہے کہ توبہ اور تجدید ایمان کرے اگر بیوی والا ہو تو تجدید نکاح بھی لازم ہے۔امام اہلسنت اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز نے مستند حوالوں کی روشنی میں قشقہ لگانے لگوانے پر حکم کفر عائد کیا ہے۔ذیل میں فتاوی رضویہ سے کچھ حوالے پیش ہیں: (١) “ماتھے پر قشقہ (ٹیکا) لگانا خاص شعار کفر ہے ا ور اپنے لئے جو شعار کفرپر راضی ہو اس پر لزوم کفر ہے” (فتاوی رضویہ ج٩ ص٣١٦) (٢) “قشقہ ضرور شعار کفر منافی اسلام ہے جیسے زنار بلکہ اس سے زائد کہ وہ جسم سے جدا ایک ڈورا ہے جو اکثر کپڑوں کے نیچے چھپا رہتا ہے اور یہ خاص بدن پر اور بدن میں بھی کہاں چہرے پر، اور چہرے میں کس جگہ ، ماتھے پر، جو ہر وقت چمکے اور دور سے کھلے حرفوں میں منہ پر لکھا دکھائے کہ ھذا من الکافرین ۔ خلاصہ وظہیریہ ومحیط ومنح الروض الازہر وغیرہ کتب معتمدہ میں ہے:واللفظ لہذا فی الخلاصۃ من تزنر بزنار الیہود والنصاری وان لم یدخل کنیستھم کفر، ومن شد علی وسطہ حبلا وقال ھذازنار کفر، وفی الظہیریۃ وحرم الزوج، وفی المحیط لان ھذاتصریح بما ھو کفر” (فتاوی رضویہ ج٦ص٨۵) (٣) “وہ جنہوں نے برہمن سے قشقہ کھنچوایا وہ جنہوں نے ہنود کے ساتھ وہ جے بولی کافر ہوگئی، ان کی عورتیں ان کے نکاح سے نکل گئیں” (فتاوی رضویہ ج٦ص۵٠) (۴) “قشقہ کہ ماتھے پر لگایا جاتاہے صرف شعار کفارنہیں بلکہ خاص شعار کفر بلکہ اس سے بھی اخبث خاص طریقہ عبادت مہادیو وغیرہ اصنام سے ہے . اور اس کے لگانے پر راضی ہونا کفر پر رضا ہے اور اپنے لئے ثبوت کفر پر بالاجماع کفرہے” (فتاوی رضویہ ج٦ص١۵٠) ١۵١) واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔ کتبہ:محمد نظام الدین قادری: خادم درس وافتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی۔یوپی۔ یکم رمضان المبارک ١۴۴٢ھ//١۴/اپریل ٢٠٢١ءAlimi Darul Ifta Jamia Alimia Jamda Shahi basti
فاسق کو نماز میں مبلغ (مکبر) بنانے کا حکم / مکبر کون بن سکتا ہے
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9