Fatwa #1273
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
قطرہ قطرہ پیشاب ہر وقت آتا ہے تو نماز کیسے پڑھے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,823
سوال (Question):
قطرہ قطرہ پیشاب ہر وقت آتا ہے تو نماز کیسے پڑھے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
قطرہ قطرہ پیشاب ہر وقت آتا ہے تو نماز کیسے پڑھے؟
سوال : بکر جس کی عمر 75 سال ہے مفلوج بھی ہوگئے تھے جس کا اثر اب بھی ہے۔ اب کچھ دنوں سے قطرہ قطرہ پیشاب ہر وقت آتا رہتا ہے. دریافت طلب امر یہ ہے کہ اپنی نماز ایسی حالت میں کیسے ادا کرے؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــ وہ شخص کہ جسے ہر وقت پیشاب کا قطرہ آنے کی بیماری ہے اگر نماز کا ایک وقت پورا ایسا گزرگیا کہ وضو کے ساتھ نماز فرض ادا نہ کر سکا تو وہ معذور ہے. اس کا حکم یہ ہے کہ فرض نماز کا وقت ہو جانے پر وضو کرے اور آخر وقت تک جتنی نمازیں چاہے اس وضو سے پڑھے . اس وقت میں پیشاب کے قطرے آنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا ۔ پھر اس فرض نماز کا وقت چلے جانے سے وضو ٹوٹ جائے گا. فتاویٰ عالمگیری جلد اول مطبوعہ مصر صفحہ ٣٨ میں ہے ” المستحاضه ومن به سلس البول او استطلاق البطن او انفلات الريح او رعاف دائم او جرح لا يرقا يتوظؤن لوقت كل صلاه ويصلون بذلك الوضوء في الوقت ما شاء وامن الفرائض والنوافل هكذا في البحر. و يبطل الوضوء عند خروج الوقت المفروضۃ بالحدث السابق هكذا في الهدايه وهو الصحيح هكذا في المحيط في نواقض الوضوء ۔ وهو تعالى اعلم کتبہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ ١٧٢
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9