Fatwa #581
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
قعدہ اخیرہ میں تاخیر کے سبب سجدہ سہو واجب
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
9,772
سوال (Question):
قعدہ اخیرہ میں تاخیر کے سبب سجدہ سہو واجب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
قعدہ اخیرہ میں تاخیر کے سبب سجدہ سہو واجب
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ امام فرض نماز کی چوتھی رکعت مکمل کرنے کے بعد قعدہ میں بیٹھنے کے بجاۓ بھول کر پانچویں رکعت کے لۓ سیدھا کھڑا ہو گیا اتنے میں پیچھے سے کسی نے لقمہ دیا تو امام فوراََ قعدے میں بیٹھ گیا مگر سجدہ سہو نہیں کیا تو ایسی صورت میں نماز ہوئی کہ نہیں جواب عنایت فرمائیں؟ سائل:علام محمد رضوی مرادآبادی وعلیکم السلام ورحمۃاللہ و برکاتہ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔ صورت مسؤولہ میں قعدہ اخیرہ میں تاخیر کے سبب سجدہ سہو واجب تھا لہذا سجدہ سہو ترک کرنے کے سبب نماز کا اعادہ واجب ہے ۔ ہدایہ میں ہے “ﻭﺇﻥ ﺳﻬﺎ ﻋﻦ اﻟﻘﻌﺪﺓ اﻷﺧﻴﺮﺓ ﺣﺘﻰ ﻗﺎﻡ ﺇﻟﻰ اﻟﺨﺎﻣﺴﺔ ﺭﺟﻊ ﺇﻟﻰ اﻟﻘﻌﺪﺓ ﻣﺎﻟﻢ ﻳﺴﺠﺪ ﻷﻥ ﻓﻴﻪ ﺇﺻﻼﺡ ﺻﻼﺗﻪ ﻭﺃﻣﻜﻨﻪ ﺫﻟﻚ ﻷﻥ ﻣﺎ ﺩﻭﻥ اﻟﺮﻛﻌﺔ ﺑﻤﺤﻞ اﻟﺮﻓﺾ قال ﻭﺃﻟﻐﻰ اﻟﺨﺎﻣﺴﺔ ﻷﻧﻪ ﺭﺟﻊ ﺇﻟﻰ ﺷﻲء ﻣﺤﻠﻪ ﻗﺒﻠﻬﺎ ﻓﺘﺮﺗﻔﺾ ﻭﺳﺠﺪ ﻟﻠﺴﻬﻮ ﻷﻧﻪ ﺃﺧﺮ ﻭاﺟﺒﺎ” (ج١،ص٧٥)۔ ہندیہ میں ہے “ﻭﺇﻥ ﻟﻢ ﻳﻘﻌﺪ ﻋﻠﻰ ﺭﺃﺱ اﻟﺮاﺑﻌﺔ ﺣﺘﻰ ﻗﺎﻡ ﺇﻟﻰ اﻟﺨﺎﻣﺴﺔ ﺇﻥ ﺗﺬﻛﺮ ﻗﺒﻞ ﺃﻥ ﻳﻘﻴﺪ اﻟﺨﺎﻣﺴﺔ ﺑﺎﻟﺴﺠﺪﺓ ﻋﺎﺩ ﺇﻟﻰ اﻟﻘﻌﺪﺓ ﻫﻜﺬا ﻓﻲ المحیط ﻭﻓﻲ اﻟﺨﻼﺻﺔ ﻭﻳﺘﺸﻬﺪ ﻭ یسلم ﻭﻳﺴﺠﺪ ﻟﻠﺴﻬﻮ ﻛﺬا ﻓﻲ اﻟﺘﺘﺎﺭﺧﺎﻧﻴﺔ” ۔ (ج١،ص١٢٩) بہار شریعت میں در مختار وغیرہ سے ہے”قعدۂ اخیرہ بھول گیا تو جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو لوٹ آئے اور سجدۂ سہو کرے” ۔ (ج٤، ص٧١٢) واللہ تعالیٰ اعلم کتبــــــــہ : مفتی شان محمد المصباحی القادری ٦ اگست ٢٠٢١
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9