Fatwa #1329
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
قعدہ اخیرہ کے بعد اگر سہو ہوا تو سجدہ سہو کس طرح کرے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,918
سوال (Question):
قعدہ اخیرہ کے بعد اگر سہو ہوا تو سجدہ سہو کس طرح کرے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
قعدہ اخیرہ کے بعد اگر سہو ہوا تو سجدہ سہو کس طرح کرے؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــ قعدہ اخیرہ میں تشہد پڑھنے کے بعد اگر ایسا سہو ہوجائے جس سے سجدہ سہو لازم ہو تو بیٹھ کر بغیر تحیات پڑھے ایک طرف سلام پھیرے اور سجدہ سہو میں جائے اور پھر تشہد اور درود شریف اور دعائے ماثور پڑھ کر سلام پھیر کر نماز سے باہر ہو۔فتاوی رضویہ کے درج ذیل سوال وجواب سے اس مسئلہ کی وضاحت ہوتی ہے۔ ” مسئلہ: قعدہ اخیرہ کے بعد گمان ہوا کہ یہ قعدہ اولی تھا، کھڑا ہو گیا اور قبل سجدہ کے یاد آگیا تو اب عود کرکے دوبارہ التحیات پڑھ کر سجدہ سہو میں جائے یا ویسے سجدہ کو چلاجائے؟ بینوا توجروا۔ الجواب : عود کرکے بیٹھنا چاہئے اور معاً سجدہ سہو میں چلا جائے، دوبارہ التحیات نہ پڑھے۔ فی الدرالمختار: “وان قعد فی الرابعۃ مثلا قدر التشھد ، ثم قام، عاد وسلم ، ولوسلم قائما صح۔” ردالمحتار میں ہے: “(قولہ ثم قام) : ای ولم یسجد ۔ (قولہ عاد وسلم) ای : عاد للجلوس، وفیہ اشارۃ الی انہ لا یعید التشھد، وبہ صرح فی البحر، قال فی الامداد، والعود للتسلیم جالسا سنۃ؛ لان السنۃ التسلیم جالسا۔” (فتاوی رضویہ ج٣ ص ٦٣٣) واللہ سبحانہ وتعالی اعلم کتبہ: محمد نظام الدین قادری: خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی۔ یوپی۔ ٢٩/جمادی الآخرہ ١۴۴٣ھ//٣١/جنوری ٢٠٢٢ء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9