Fatwa #1034
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
لاؤڈ اسپیکر سے نماز پنجگانہ اور نماز عیدین پڑھنا پڑھانا کیسا ہے نماز ہوگی یا نہیں؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
4,364
سوال (Question):
لاؤڈ اسپیکر سے نماز پنجگانہ اور نماز عیدین پڑھنا پڑھانا کیسا ہے نماز ہوگی یا نہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
لاؤڈ اسپیکر سے نماز پنجگانہ اور نماز عیدین پڑھنا پڑھانا کیسا ہے نماز ہوگی یا نہیں؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ جو لوگ صرف لاؤڈ سپیکر کی آواز پر رکوع سجدہ کریں گے ان کی نماز نہ ہوگی . یہی فتوی حضور مفتی اعظم ہند دامت برکاتہم القدسیہ اور بہت سے اکابر اہل سنت کا ہے اور بعض لوگوں کے نزدیک اگرچہ نماز ہو جائے گی لیکن چونکہ یہ معاملہ نماز جیسی اہم عبادت کے جائز اور ناجائز ہونے کا ہے اس لیے تا وقتیکہ محققین فن یہ ثابت نہ کردیں کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز بعینہ متکلم کی آواز ہے احتیاط نماز کے ناجائز ہونے کا حکم کیا جائے گا ۔ وھو تعالی اعلم ۔ کتبــــــــــــــــــــــہ : جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 358
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh