Fatwa #1652
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
لفظ بیع و تملیک و ہبہ سے نکاح منعقد ہوجائے گا
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
7,240
سوال (Question):
لفظ بیع و تملیک و ہبہ سے نکاح منعقد ہوجائے گا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
لفظ بیع و تملیک و ہبہ سے نکاح منعقد ہوجائے گا
السلام علیکم و رحمتہ اللہ برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ لفظ بع اور تملیک اور ہبہ سے نکاح منعقد ہوگا یا نہیں مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔ سائل یار علی پچپڑوا ضلع بلرام پور یوپی انڈیا۔ وعلیکم السلام و رحمۃاللہ تعالیٰ وبرکاتہ الجواب-بعون الملک الوھاب لفظ بیع و تملیک و ہبہ سے نکاح منعقد ہوجائے گا جبکہ ان میں نکاح کا قرینہ موجود ہو فتاوی عالمگیری میں ہے: ” فينعقد بلفظ الهبة هكذا في الهداية… وينعقد بلفظ التمليك والصدقة و بلفظ البيع هو الصحيح هكذا في الهداية ” اھ ملخصاً (ج٢, ص٢٩٩, کتاب النکاح, الباب الثانی فیما ینعقد بہ النکاح وما لاینعقد بہ) یعنی نکاح لفظ ہبہ سے منعقد ہوجائے گا ایسا ہی ہدایہ میں ہے… اور لفظ تملیک ، صدقہ اور لفظ بیع سے ہوجائے گا ایسا ہی ہدایہ میں ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ” الفاظ کنایہ میں ان لفظوں سے نکاح ہوسکتا ہے جن سے خود شی ملک میں آجاتی ہے مثلاً ہبہ, تملیک, صدقہ, عطیہ, بیع, شرا مگر ان میں قرینہ کی ضرورت ہے کہ گواہ اسے نکاح سمجھیں ” اھ ( حصہ ٧ ص٩ ج٢, نکاح کا بیان, الفاظ نکاح) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔ ٢٢ شعبان المعظم ١٤٤٣ھ مطابق ٢٦ مارچ ٢٠٢٢ء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9