Fatwa #1132
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
لقمہ دینے کے بجائے اونہوں اونہوں اونہوں کہا تو نماز ہوگی یا نہیں؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,491
سوال (Question):
لقمہ دینے کے بجائے اونہوں اونہوں اونہوں کہا تو نماز ہوگی یا نہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
لقمہ دینے کے بجائے اونہوں اونہوں اونہوں کہا تو نماز ہوگی یا نہیں؟
سوال : زید تراویح پڑھا رہا ہے اور پیچھے مقتدیوں میں حافظ بکر جو کی نابینا ہے. زید نے غلط پڑھا اور بکر نے لقمہ دینے کے بجائے اونہوں اونہوں اونہوں کہا. نماز ختم ہونے کے بعد بکر سے پوچھا گیا کہ آپ نے لقمہ کیوں نہیں دیا تو بکر نے جواب دیا کہ اگر میں لقمہ دیتا اور زید لقمہ نہ لیتا تو میری نماز خراب ہو جاتی تو کیا بکر کی نماز ہوگی یا نہیں؟بینوا و توجروا. الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ صورت مسؤلہ میں اگر واقعی امام نے ایسی غلطی کی جس سے معنی میں فساد واقع ہو تو کسی کی بھی نماز نہ ہوئی اور اگر مفسد معنی نہ ہو تو سواے بکر کر کے سب کی نماز ہو جائے گی. مگر ختم قرآن کی سنت ادا کرنے کے لیے بعد کی رکعت میں قراءت کا اعادہ کر لے. نماز میں آہ و آف وتف وغیرہ کہنا بھی مفسد نماز ہے چہ جائیکہ اونہوں اونہوں اونہوں یا کلام وغیرہ کرے. غنیۃ المستملی میں ہے ” وان کان من وجع او مصیبۃ یقطعھا آہ واف او تف ” ١ھ ملخصا (صفحہ ٤٣٧) اور بعد نماز تراویح استفسار کیے جانے پر اس کا یہ کہنا کہ زید لقمہ نہ لیتا تو میری نماز خراب ہو جاتی صحیح نہیں کہ بہار شریعت میں صدر الشریعہ علیہ الرحمہ والرضوان رقم طراز ہیں ” کہ امام کو لقمہ دینا اور امام کا لقمہ لینا مفسد صلاۃ نہیں ضرورۃ اسے جائز رکھا گیا ہے. ہدایہ میں ہے ” ان فتح على امامه لم يكن كلاما استحسانا ولو كان الامام انتقل الى آيۃ اخرى تفسد صلاۃ الفاتح وتفسد صلاۃ الامام لو اخذ بقوله لوجودالتلقين والتلقن من غير ضرورۃ “١ھ ملخصا. (ج١ صفحہ ١١٦) واللہ تعالی اعلم ۔ کتبــــــــــہ :مفتی شمس الدین علیمی الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9