Fatwa #1873
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
لپسٹک ( Lipstick ) لگانا کیسا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,388
سوال (Question):
لپسٹک ( Lipstick ) لگانا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
لپسٹک ( Lipstick ) لگانا کیسا ہے؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی استاذ مکرم حضرت مفتی صاحب قبلہ مندرجہ ذیل مسئلے کا تحریری جواب عنایت فرمادیں کہ عورتوں کو لپسٹک لگانا کیسا ہے؟ المستفتیہ حسن آرا بنارس۔ الجواب بعون الملک الوھاب لپسٹک میں حرام و ناپاک اشياء ملی ہوں تو اس کا لگانا حرام ہے۔ ورنہ جائز کہ وہ سامان زینت ہے اور عورتوں کے لئے زینت روا ہے ہاں بچنا افضل ہے۔ اور اس کا جرم پانی کو روکتا ہے تو اس کے ہوتے ہوئے وضو و غسل نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا وضو و غسل سے پہلے اسے اچھی طرح صاف کرنا لازم ہے۔ فتاوی یورپ میں ہے: “لپسٹک اور ناخن پالش(Lip stick $ Nagellak) جن میں حرام اور ناپاک اشیاء کی آمیزش ہو ان کا استعمال مسلمہ عورتوں کے لئے حرام ہے۔ اور ان کے لگے رہنے کی صورت میں نہ وضو صحیح ہے نہ غسل اور نہ ہی نماز، ہاں اگر لپسٹک اور نیل پالش کے ساتھ اس کا فارمولہ بھی موجود ہو جس سے ظن غالب (ملحق بہ یقین) ہو کہ اس میں کوئ ناپاک اور حرام اشياء کی ملاوٹ نہیں ہے تو اس کا استعمال مسلمہ عورتوں کے لئے جائز ہے کہ وہ سامان زینت ہے اور عورتوں کے لئے زینت روا ہے ” اھ (ص ١٠٧، کتاب الطھارۃ ، مطبوعہ شبیر برادرز لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اعلم بالصواب۔ کتبہ :گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی ۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9