Fatwa #2748
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے سامنے ایجاب و قبول کر لیں تو کیا نکاح ہو جائے گا ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,792
سوال (Question):
لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے سامنے ایجاب و قبول کر لیں تو کیا نکاح ہو جائے گا ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے سامنے ایجاب و قبول کر لیں تو کیا نکاح ہو جائے گا ؟
سوال :لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے سامنے ایجاب و قبول کرتے ہیں جبکہ تیسرا کوئی موجود نہیں ہے تو اس صورت میں کیا نکاح ہوگا۔ الجواب : نکاح منعقدتو ہو جائے گا یعنی اس نکاح کا ایک وجود تو ہو جائے گا مگر وہ نکاح صحیح نہیں ہوگا فاسد ہوگا، نکاح فاسد میں ایک ساتھ رہنا ،باہم ہم بستر ہونا یہ سب ناجائز وگناہ ہیں۔ بس یہ ہے کہ ہم ہمبستری کو زنا نہیں کہیں گے، کوڑے نہیں ماریں گے،کوڑے مارنے کا حکم شریعت نہیں ے گی ۔مگر ناجائز ہے اور گناہ ہے۔ گواہ ضروری ہیں بغیر گواہوں کے کچھ فقاء نے فرمایا کہ نکاح ہوگا ہی نہیں اور کچھ فقہاء فرماتے ہیں نکاح ہو جائے گا مگر فاسد ہوگا یعنی ناجائز ہوگا ۔لہذا اگر کوئی شخص بغیر گواہوں کے نکاح کرے اور کہے کہ ہم نے نکاح کر لیا ہے تو مانانہیں جائے گا اور ان کو حکم دیا جائے گا کہ تم لوگ گواہوں کے سامنے خطبہ کے ساتھ پھر سے ایجاب و قبول کرو۔ کریں تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے کہا جائے کہ طلاق دے کر کے الگ ہو جائیں ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب ۔ کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔ ( ماخوذ از بزم سوالات )
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9