Fatwa #1154
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
لڑکی نے مہر 135 بتایا اور باپ نے 35 پر کردیا تو کیا حکم ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,036
سوال (Question):
لڑکی نے مہر 135 بتایا اور باپ نے 35 پر کردیا تو کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
لڑکی نے مہر 135 بتایا اور باپ نے 35 پر کردیا تو کیا حکم ہے؟
سوال : زید اور خالد نے اپنے لڑکے اور لڑکی کی شادی طے کی. جب لڑکی سے اجازت لینے گئے تو لڑکی نے اپنا دین مہر ایک سو پینتیس روپے دس آنہ بتایا. جب لڑکے سے ایجاب و قبول کرایا گیا تو لڑکے نے انکار کر دیا. اس کے بعد زید اور خالد نے آپس میں طے کرکے مبلغ 35 روپے ساڑھے ١٠ آنہ دین مہر پر نکاح پڑھوایا لڑکی کو اس کی کوئی خبر نہیں وہ تو یہی سمجھ رہی تھی کہ ایک سو پینتیس روپے دس آنہ پر ہی نکاح پڑھایا گیا ہے ایسی صورت میں جب کہ لڑکا اور لڑکی دونوں بالغ ہیں تو نکاح ہوا کہ نہیں؟ شرع کے مطابق جیسا حکم ہو صادر فرمایا جائے؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ صورت مستفسرہ میں نکاح فضولی ہوا یعنی جس وقت لڑکی کو کو 35 روپے دس آنہ مہر پر نکاح ہونے کا علم ہوا اس وقت اگر لڑکی نے اس نکاح کو نامنظور کر دیا تو نکاح باطل ہوگیا ۔ اور اگر منظور کرلیا تو ہو گیا. ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب کتبـــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 682
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9