Fatwa #2134
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
ماتم کرنا کیساہے؟ ۔ ماتم کرنے والوں کو کیا سزا ملے گی ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
9,140
سوال (Question):
ماتم کرنا کیساہے؟ ۔ ماتم کرنے والوں کو کیا سزا ملے گی ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
ماتم کرنا کیساہے؟
سوال : کچھ لوگ ماہ محرم میں سینہ پیٹتے ہیں اور ماتم کرتے ہیں شرعایہ فعل کیساھے؟ سائل : محمد رضا نوری ممبئی الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب کسی کے غم میں سینہ کوبی نوحہ وماتم ارتکاب حرام وگناہ ھے کہ پیغمبرخد ا صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ھے ۔ ليس منا من ضرب الخدود وشق الجيوب ود عا بد عوة الجاہليهه ،، جو چہروں پر طمانچہ مارے اورگریبان پھاڑے اور جاہلیت والے بول بولے (نوحہ کرے) وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔۔ فتاوی بحرالعلوم جلد 4 صفحہ 394 علامہ ابن حجر کی ہیتمی قدس سرہ لکھتے ہیں ، ،، وإياه ثم إياه أن يشغله ببدع الرافضة ونحوهم من الندب والنياحة والحزن إذ ليس ذالك من أخلاق المومنين وإلالکان یوم وفاتہ أولى وأحر ى ،، ترجمہ:- عاشورا کے د ن شیعہ حضرات نوحہ وماتم اورچیخ و پکارکی شکل میں جو بدعات و خرافات انجام دیتے ہیں، ان سے سختی کے ساتھ بچو کیوں کہ مسلمانوں کا یہ طریقہ نہیں ۔ . ( اگر امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پر غم و ماتم کرنا جائز و درست ہوتا ) تو حضور ﷺ کے یوم وفات پرغم وماتم کر نازیاده اولی اور لائق تر ہوتا ۔۔ ( الصواعق المحرقہ صفحہ 183 ) اور یہ بھی یاد رکھیں کہ. جس طرح ماتم کرنا اور اس میں شریک ہونا گناہ اور ناجائز ہے، اسی طرح اسے دیکھنے کے لیے جانا کثرت کا سبب بننے کی وجہ سے ناجائز اور گناہ ہے،کیوں کہ دیکھنے والا اگرچہ اس میں شریک نہیں ہے لیکن دوسرے لوگ یہی سمجھیں گے کہ یہ شریکِ ماتم ہے،لہذا ماتم دیکھنے کے لیے جانا بھی ناجائز ہے. واللہ اعلم بالصوابکیا محرم میں مچھلی کھانا منع ھے ؟
سوال : کیا محرم میں مچھلی کھانا منع ھے ۔۔؟ سائل : محمد ذاکر منصوری مالیگاؤں الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب مچھلی کا کھانا کسی د ن منع نہیں ھے ، بعض جہلا یہ کہتے ہیں کہ ایام محرم میں مچھلی کھانا نہ چاہیئے یہ بالکل بے اصل ھے ۔۔۔ ( فتاو ی بریلی شریف صفحہ 302 ) وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبہ :محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9