Fatwa #1255
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
محمد آدم نام رکھنا کیسا ہے ؟ از مفتی محمد صدام حسین فیضی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,915
سوال (Question):
محمد آدم نام رکھنا کیسا ہے ؟ از مفتی محمد صدام حسین فیضی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
محمد آدم نام رکھنا کیسا ہے ؟
کسی بچے کانام محمد آدم رکھنا کیسا ہے ؟ الجواب بعون الملک الوھاب جائز ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اپنے نام اقدس اور انبیاء علیہم السلام کے ناموں پر نام رکھنے کی تعلیم فرمائی ہے ۔ بخاری شریف میں ہے:” عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَسَمَّوْا بِاسْمِي، وَلَا تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي “ (حدیث نمبر١١٠ کتاب العلم باب اثم من کذب علی النبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ) یعنی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔ سنن ابی داؤد میں حضرت ابو وہب جشمی سے مروی ہے : ” قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسَمَّوْا بِأَسْمَاءِ الْأَنْبِيَاءِ، “ ( کتاب الادب باب فی تغییر الاسماء حدیث نمبر ٤٩٥٠ ) یعنی حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا انبیاء کے ناموں پر نام رکھو۔ اعلی حضرت تحریر فرماتے ہیں: ” علی جان، محمدجان کا جوازتو ظاہر کہ اصلی نام علی ومحمدہے اورجان بنظرمحبت زیادہ، اورحدیث سے ثابت کہ محبوبان خدا و انبیاء واولیاء علیہم الصلوۃ والثناء کے اسمائے طیبہ پرنام رکھنا مستحب ہے جبکہ ان کے مخصوصات سے نہ ہو” اھ ( فتاوی رضویہ مترجم ج٢٤ص٦٨٦ کتاب الحظر و الاباحۃ رسالہ النور والضیاء فی احکام بعض الاسماء) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب ۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی صدر میرانی دار الافتاء وشیخ الحدیث جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا ۔ ٢٠ جمادی الاخری ١٤٤٣ھ مطابق ٢٤ جنوری ٢٠٢٢ء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9