Fatwa #727
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
مذی منی اور ودی میں کیا فرق ہے؟ مفتی نظام الدین رضوی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
7,845
سوال (Question):
مذی منی اور ودی میں کیا فرق ہے؟ مفتی نظام الدین رضوی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
مذی منی اور ودی میں کیا فرق ہے؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ پیشاب کرنے سے پہلے یا اس کے بعد سفید رنگ کی جو چکنی رطوبت نکلتی ہے اسے ودی کہتے ہیں ۔ اور بیوی سے چھیڑ چھاڑ کے وقت یا جنسی خواہش پیدا ہونے کے بعد الئہ تناسل کے انتشار سے جو چکنا سفید مادہ پیشاپ کے راستے سے خارج ہوتا ہے اور رقیق و پتلا ہوتا ہے وہ مذی ہے ۔ اور گاڑھی چکنی، سفید رطوبت جو جماع کی وجہ سے سوتے یا جاگتے میں نکلے یا بے خوابی کی صورت میں نکلے ، جس سے بچہ پیدا ہوتا ہے وہ منی ہے ۔ یہ مادہ اچھلتے اور کودتے ہوئے باہر آتا ہے اس کے نکلنے سے سستی اور کمزوری محسوس ہوتی ہے جبکہ ودی اور مذی نکلنے سے کوئی سستی اور کمزوری نہیں ہوتی ۔ عورت کی منی پتلی و رقیق ہوتی ہے منی نکلنے سےمرد و عورت ہر ایک پر غسل واجب ہوتا ہے برخلاف مذی اور ودی کے کہ یہ صرف ناقض وضو ہیں ۔ والله تعالى اعلم بالصواب کتبــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپو ر
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9