Fatwa #715
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
مسجد حرام او مسجد نبوی کے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,361
سوال (Question):
مسجد حرام او مسجد نبوی کے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
مسجد حرام او مسجد نبوی کے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے
سوال : کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حرمین شریفین کے لئے حکمران کا انتخاب من جانب اللہ ہوتا ہے اس لیے وہاں کے وہابی امام کے پیچھے نماز پڑھنی چاہیے، اور اگر ان کے پیچھے نماز صحیح نہ تو لازم آئے گا کہ عرصہ دراز سے مسجد حرام اور مسجد نبوی بے نمازی ہوں ۔ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ پھر تو اس کا تقاضا یہ ہے کہ عرصہ دراز تک وہاں شیعوں کے ایک خاص فرقے قرامطہ کی حکومت تھی تو ان کا انتخاب بھی منجانب اللہ ہوا لہذا ان کے پیچھے بھی نماز ہونی چاہیے بلکہ ایک زمانے تک مکہ شریف پر مشرکوں کا تسلط تھا اور کعبۃ اللہ شریف میں سینکڑوں بتوں کی پرستش ہوتی تھی تو ان کی امامت کے بارے میں کیا ارشاد فرمائیں گے؟ پھر ہمارے قبلہ اول بیت المقدس پر آج بھی یہودیوں کی حکومت ہے تو چاہیئے یہ انتخاب بھی من جانب اللہ ہو اور ان کے پیچھے بھی نماز صحیح ہو ایسی بے تکی دلیل اور غلط موقف سے عقل والوں کو بچنا چاہیے ۔ یوں ہی یہ بات بھی بیجا ہے کہ وہابی امام کے پیچھے نماز صحیح نہ ہو تو مسجد حرام اور مسجد نبوی شریف کا نماز و عبادت سے خالی رہنا لازم آئے گا کیوں کہ ان مساجد میں روزانہ بہت سے علما و قراء وحفاظ الگ سے نماز قائم کرتے اور نماز ادا کرتے ہیں جو دیکھنا چاہے وہاں جاکر اوقات نماز میں اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر لیں اور انفرادی طور پر نماز پڑھنے والے تو بے شمار ہوتے ہیں ۔ ہم اہل حق اہلسنت و جماعت انبیاء اور اولیاء کو بارگاہ الہی میں وسیلہ بناتے اور اسے قبولیت دعا کے لئے مستحسن جانتے ہیں جب کہ وہابی وسیلہ بنانے کو شرک اور وسیلہ کے قائلین کو مشرک کہتے ہیں تو جو ہم مسلمانوں کو عقیدہ حقہ رکھنے کی وجہ سے مشرک کہے اس کے پیچھے ہماری نمازیں ہرگز صحیح نہیں ہو سکتیں حدیث نبوی کا مضمون ہے کہ جو کسی مسلمان کو کافر کہے وہ خود کافر ہو جاتا ہے، ایسے میں ان کی اقتدا میں اہل سنت و جماعت کی نماز کیسے درست ہوگی؟ نماز کے صحیح ہونے کی بنیاد عقیدے کی خرابی پر ہے نہ کہ حرمین شریفین کا حکمران ہونے نہ ہونے پر اللہ تعالی سب کو دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے ۔ و اللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9