Fatwa #1374
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
مسجد میں نیا چپل پہن کر جانا کیسا ہے ؟ از مفتی صدام حسین فیضی
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
4,644
سوال (Question):
مسجد میں نیا چپل پہن کر جانا کیسا ہے ؟ از مفتی صدام حسین فیضی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
مسجد میں نیا چپل پہن کر جانا کیسا ہے ؟
سوال :حضرت مسجد میں نیا چپل پہن کر کام کر سکتے ہیں یانہیں جبکہ مستری کو کام کرنے میں بڑی پریشانی ہورہی ہے پیر کٹ جارہا ہے تو نیاچپل پہن سکتے ہیں یانہیں ۔ بتادیجئے بڑی مہربانی ہوگی۔ سایل : سرتاج الجواب-بعون الملک الوھاب- صورت مستفسرہ میں چپل پہن کر مسجد میں جانا جائز ہے ۔ ہاں بلاضرورت نہ چاہئے کہ بے ادبی و مکروہ تحریمی ہے۔ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:” مسجد میں جوتا یا لکڑی لانے میں حرج نہیں “اھ ( فتاوی امجدیہ جلد١ صفحہ٢٦٥ باب احکام المسجد) حضور اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں:” ائمہ دین نے تصریح فرمائی کہ استعمالی جوتیاں پہنے ہوئے مسجد جانا بے ادبی ومکروہ ہے ۔ امام برہان الدین صاحب ہدایہ کتاب التجنیس والمزید پھر علامہ بحر بحرالرائق میں فرماتے ہیں:قدقیل دخول المسجد متنعلا من سوء الادب ردالمحتارمیں عمدۃ المفتی سے ہے:دخول المسجد متنعلا من سوء الادب فتاوی سراجیہ و فتاوی عالمگیریہ میں ہے:دخول المسجد متنعلا مکروہ مولی علی کرم اﷲ تعالی وجہہ دوجوڑے رکھتے تھے استعمالی جوتاپہن کردروازہ مسجد تک تشریف لاتے پھر دوسراجوڑا پہن کرمسجد میں جاتے ” اھ ( فتاوی رضویہ جدید جلد ٧ صفحہ ٣١٧ کتاب الصلاۃ، باب مکروہات الصلاۃ ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ : گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ خادم میرانی دار الافتاء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh