Fatwa #1295
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
مسجد میں کانچ لگے ہوں اس میں تصویر نظر آئے تو نماز ہوگی یا نہیں ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,208
سوال (Question):
مسجد میں کانچ لگے ہوں اس میں تصویر نظر آئے تو نماز ہوگی یا نہیں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
مسجد میں کانچ لگے ہوں اس میں تصویر نظر آئے تو نماز ہوگی یا نہیں ؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 1) مسجد کی کھڑکی میں کانچ لگا ہوا ہے اس میں نماز پڑھتے وقت تصویر نظر آتی ہے تو کیا اس صورت میں نماز ہوجائےگی؟ 2) سردی کے موسم میں عموماً یہ دیکھا جاتا ہیکہ بہت سے لوگ شال یا چادر اوڑھ کر نماز ادا کرتے ہیں ان کے متعلق شریعت کیا حکم صادر کرتی ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں ۔ سائل:علی شان اشرفی جائس امیٹھی یوپی انڈیا. الجواب اللہم اجعل لی النور والصواب بلا کراہت نماز ہوجائے گی کیونکہ کانچ میں نظر آنے والا عکس تصویر نہیں ہے. ہاں اگر آئینہ میں عکس نظر آنے سے نماز سے غافل ہوجانے کا خدشہ ہو تو آئینہ کے سامنے نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے. چنانچہ سیدی اعلحضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں : “سُئِلْتُ عَمَّنْ صَلَّی وَاَمَامُہُ مِرْآۃ فَاَجَبْتُ بِالجَوازِ آخِذاً مِمَّا ھَاھُنَا, اِذِ الْمِرْآۃُ لَمْ تُعْبَدْ وَلاَ الشِّبْحُ الْمُنْطَبَعُ فِیْھَا , وَلاَ ھُوَ مِنْ صَنِیْعِ الْکُفَّارِ, نَعَمْ! اِنْ کَانَ بِحَیْثُ یَبْدُوْ لَہ فِیْہ صُوْرَتُہ واَفْعالُہ رُکُوْعاً وسُجُوْداً وقیاماً وقعوداً وَظَنَّ اَنَّ ذٰلِکَ یَشْغُلُہ وَیَلْھٰی فَاِذْنُُ لاَیَنْبَغِیْ قَطْعاً.” (جدالممتار علی ردالمحتار جلد 3 صفحہ 416 مکتبۃ المدینہ کراچی) یعنی مجھ سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس نے شیشہ کے سامنے نماز پڑھي تو میں نے نماز کے درست ہونے کا حکم دیا یہاں (یعنی انڈیا) کے اعتبار سے کیونکہ یہاں شیشے کی عبادت نہیں کی جاتی اور نہ ہی شیشے میں ڈھالی گئی صورت ہوتی ہے اور نہ یہ کفار کی بنائی ہوئی چیز میں سے ہے۔ ہاں اگر شیشہ میں اس کی صورت اس کے افعال رکوع سجود قیام قعود وغیرہ ظاہر ہوں جن کے باعث نماز سے غافل ہوجانے کا گمان ہو تو قطعا اسے اجازت دینا مناسب نہیں. صدرالشریعہ حضرت علامہ امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : “آئینہ سامنے ہو تو نماز میں کراہت نہیں۔ کہ سببِ کراہت تصویر ہے اور وہ یہاں موجود نہیں ۔ اور اگر اسے تصویر کا حکم دیں تو آئینہ کا رکھنا بھی مثلِ تصویر ناجائز ہو جائے حالانکہ بالاجماع جائز ہے. ” (فتاوی امجدیہ جلد 1 صفحہ 184) 2) شال یا چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا جائز ہے جبکہ اس طرح اوڑھے کہ ایک کنارا دوسرے مونڈھے پر ڈال دے اور دوسرا لٹک رہا ہو نہ کہ اس طرح کہ کنارے دونوں مونڈھوں سے لٹکتے ہوں کہ یہ ممنوع ومکروہ تحریمی ہے۔ ایسے ہی ایک ہی مونڈھے پر ڈالا اس طرح کہ ایک کنارہ پیٹھ پر لٹک رہا ہے دوسرا پیٹ پر، جیسا عموما اس زمانہ میں مونڈھوں پر رومال رکھنے کا طریقہ ہے، تو یہ بھی مکروہ ہے۔ ایسا ہی بہار شریعت حصہ سوم ص:624پر ہے ۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب. کتبہ: گدائے حضور رئیس ملت محمد عرف صدام حسين احمد قادري ميراني فيضي خادم میرانی دارالافتاء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9