صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #899 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

مسجد کے اندر نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟/ جنازہ کے مسائل

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 7,349

سوال (Question):

مسجد کے اندر نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟/ جنازہ کے مسائل

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

مسجد کے اندر نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟

الجوابـــــــــــــــــــ مسجد کے احاطے میں نماز جنازہ نہیں پڑھ سکتے، کیونکہ وہ بھی مسجد ہے ۔ ہاں احاطے کا وہ حصہ جس میں پنج وقتہ نماز اس وجہ سے نہیں پڑھی جاتی کہ وہ نماز کے سوا دوسری ضرورتوں کے لئے ہے ۔ یعنی جوتے، چپل اتارنا، وضو کرنا وغیرہ کہ بعد میں وہاں استنجا خانہ، وضو خانہ وغیرہ تعمیر ہوگا تو وہاں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں کہ یہ مسجد نہیں بلکہ فناے مسجد ہے ۔ لیکن عام مسجدوں میں فنائے مسجد اتنی جگہ خالی نہیں ہوتی جہاں نماز جنازہ کی صفیں لگ سکیں تو لوگ مسجد کو بھی استعمال کرسکتے ہیں اس لئے منع کیا جاتا ہے ۔ رہ گیا احاطے کا وہ حصہ جس میں نماز پڑھتے ہیں وہاں نماز جنازہ پڑھنا مکروہ تحریمی ہے ۔ اس سے بچیں اور مسجد کے باہر نماز جنازہ پڑھیں ۔ واللہ تعالی اعلم کتــــــــــــــــــبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh