Fatwa #1943
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
مسلم نیتا کا دیوالی و رکشا بندھن وغیرہ کی مبارکباد دینا کیسا ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,405
سوال (Question):
مسلم نیتا کا دیوالی و رکشا بندھن وغیرہ کی مبارکباد دینا کیسا ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
مسلم نیتا کا دیوالی و رکشا بندھن وغیرہ کی مبارکباد دینا کیسا ؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ الیکشن میں کھڑے ہونے والے بہت سے مسلم امیدواروں کو بارہا دیکھا گیا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لئے غیرمسلموں کے تہواروں مثلاً دیوالی، جھٹ پوجا، رکھشا بندھن وغیرہ پر دھڑلّے سے مبارک بادی پیش کر دیا کرتے ہیں۔ اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟ المستفتی: محمد عثمان علیمیؔ سنی جامع مسجد اٹوابازار سدھارتھ نگر یوپی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوھاب ہندؤں کے تہوار دیوالی رکشا بندھن وغیرہ کی مبارک بادی دینا سخت حرام بلکہ بحکم فقہاء کفر ہے غمز العیون و البصائر میں ہے : “اتفق مشائخنا ان من ری امر الکفار حسنا فقد کفر” اھ (ج: ١ ص : ۲۹٥ باب السیر والردۃ مکتبہ: ادارۃ القرآن کراچی) سیدی اعلی حضرت مجدد دین و ملت امام احمد رضا رضي الله تعالي عنه تحرير فرماتے ہيں: “ان کے دیوتاؤں اور پیشواؤں اور مذھبی جذبات کا اعزاز درکنار جو ان کےکسی فعل کی تحسین ہی کرے باتفاق ائمہ کافر ہے” اھ (فتاوی رضویہ جدید، ج: ١٤ ص: ٦۸١) فتاوی علیمیہ میں ہے : “کفار کے مذہبی تہواروں میں شریک ہونا ، مبارک باد دینا سب حرام حرام اشد حرام بلکہ بحکم فقہائے کرام کفر ہے”ملخصا اھ (ج : ۲ ص: ۲۹۹ کتاب السیر) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ: گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی ۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔ہولی کھیلنا اور کافروں کے مذہبی تیوہاروں میں شرکت کرنا ؟
نئے عیسوی سال کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9