Fatwa #1257
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
مسلک اعلی حضرت کو نیا اور پانچواں مسلک کہنا؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,127
سوال (Question):
مسلک اعلی حضرت کو نیا اور پانچواں مسلک کہنا؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
مسلک اعلی حضرت کو نیا اور پانچواں مسلک کہنا؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسںٔلہ میں کہ کچھ لوگ ہیں جو عقائد و خیالات اہلسنت کے رکھتے ہیں اور اعلی حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات کو برحق جانتے ہیں ۔ لیکن مسلک اعلیٰ حضرت کہنا یا اس کا نعرہ لگانا ان کی سمجھ میں نہ ہو جیسے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مسلک تو چار ہی ہیں یہ پانچواں کیوں ۔ تو ایسے لوگوں پر شرعاً کیا حکم ہے ؟ ساںٔل عبداللہ بہراںٔچ شریف الجواب بعون الملک الوھاب سائل نے گول مٹول سوال کیا ہے اسے چاہئےکہ “مسلک اعلی حضرت اس کی سمجھ میں نہ ہو” سے اس کی کیا مراد ہے واضح کرے۔ ہاں مسلک اعلی حضرت کو نیا اور پانچواں مسلک بتانا اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ سے حسد کی بناپر ہے اور حسد حرام و گناہ کبیرہ ہے جو حسد کرنے والوں کی نیکیوں کو اس طرح جلاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو جلاتی ہے ۔ حدیث پاک میں ہے:” إِيَّاكُمْ وَالْحَسَدَ، فَإِنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ (ابو داؤد شریف ج٢ ص٣١٦ ) مسلک اعلی حضرت نیا مسلک نہیں ہے بلکہ یہ وہی مسلک ہے جو صحابہ و تابعین اور اولیاء کرام و اسلاف عظام کا تھا ۔ ہاں اس زمانے میں بہت سے باطل مذاھب والے اپنے کو انہیں اسلاف کرام کے مذہب پر بتاتے ہیں مثلاً دیوبندی ، مودودی وغیرہ کہ یہ بھی اپنے کو مسلک اہل سنت و مسلک احناف پر بتاتے ہیں انہیں سے امتیاز کے لئے مسلک اعلی حضرت بولا جاتا ہے۔ اگر کوئی اپنے کو مسلک اہل سنت و مسلک حنفی پر بتائے اور یہ نہ کہے کہ میں مسلک اعلی حضرت کا پابند ہوں تو ظاہر نہیں ہوگا کہ وہ سنی ہے یا بدمذہب ۔ لہذا اس زمانے میں مسلک اہل سنت کی پہچان مسلک اعلی حضرت سے ہوتی ہے مسلک کی نسبت اعلیٰ حضرت کی طرف اس مناسبت سے ہے کہ انہوں نے بزرگان دین کے مسلک کی ترجمانی کی ہے اور اس کی ترویج و اشاعت میں پوری زندگی گزاری ہے ۔ اللہ تعالیٰ اعتراض کرنے والوں کو سمجھ عطافرمائے ۔ ایساہی فتاوی فیض الرسول ج١ ص٤١٣و٤١٤کتاب الحظر والاباحۃ میں ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبــــــــہ محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی صدر میرانی دار الافتاء وشیخ الحدیث جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا ٢١جمادی الثانی ١٤٤٣ھ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9