صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2818 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 21, 2025
0 17

سوال (Question):

مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے

امام نے عشإ کی نماز پڑھائی اور مقتدی کم و بیش تیس یا پینتیس تھے ان میں سے ایک کا کہنا ہے کہ امام نے سورہ فاتحہ کی ایک آیت چھوڑ دی ہے اور تین آدمی کا کہنا ہے کہ مجھے بھی کمی کا احساس ہوا جبکہ امام اور باقی مقتدی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتا تو کیا نماز ہو جائے گی؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):


صورت مستفسرہ میں نماز کا لوٹانا واجب ہے کہ ایک شخص کو کمی کا یقین ہے جبکہ تین کو احساس اور دوسری جانب امام کو مکمل فاتحہ پڑھنے کا یقین نہیں اور باقی تمام کو کوئی خبر نہیں۔الاشباہ والنظائر میں ہے

“ولو وقع الاختلاف بین الإمام والقوم فإن کان الإمام علی یقین لایعید و إلا أعاد بقولھم کذا فی الخلاصۃ”(الاشباہ و النظائر المطبوع مع شرح الحموی ،ج:١،ص: ١٩٤، القاعدۃ الثالثہ:الیقین لا یزول بالشك)۔

واللہ تعالی اعلم



دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh