صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2835 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: October 21, 2025
0 13

سوال (Question):

السلام علیکم ورحمتہ اللہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیاں عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر لڑکے کے کسی بھائی یا کسی اور وارث کوبطورامانت قبولیت کے لئے دیا جائے اور پھر وہ واپس جا کر اور دوگواہوں کے سامنے لڑکےکوقبول کروائے کیاشریعت مطہرہ کے مطابق یہ نکاح صحیح ہے کہ نہیں؟ مہر بانی فرماکے مدلل جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں باقی والسلام

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ

باسمه تعالى وتقدس الجواب بعون الملك الوهاب:۔ یہاں دو صورتیں ہوسکتی ہیں (۱) لڑکی نے اس کو نکاح کا وکیل بنایا ہو جیسا کہ سوال میں مذکور لفظ”لڑکی کی طرف سے وکیل” سے ظاہر ہوتا ہے تو صورتِ مسئولہ میں نکاح درست ہوگا۔

(۲) دوسری صورت یہ ہے کہ لڑکی نے نکاح کا وکیل نہ بنایا ہو بلکہ لڑکی نے یا شخص مذکور نے ایجاب کے الفاظ کہے ہوں یعنی یہ کہا ہو کہ میں نے فلاں بن فلاں سے اپنا یا تمھارا نکاح کیا اور پھر جس سے کہا اس نے لڑکے کے پاس آکر اس سے قبول کرایا تو اس صورت میں پڑھایا ہوا یہ نکاح درست نہیں ہے۔ کیونکہ ایجاب وقبول کا ایک ہی مجلس میں ہونا ضروری ہے جبکہ مذکورہ صورت میں لڑکی نے یا شخص مذکور نے ایک مجلس میں ایجاب کیا ہے اور لڑکے کی طرف سے قبول دوسری مجلس میں ہوا جو کہ درست نہیں، اگر یہ دوسری صورت ہو تو مذکورہ نکاح دوبارہ پڑھایا جائے۔ بہار شریعت میں نکاح کی شرطوں کے بیان میں ہے “ایجاب وقبول دونوں کا ایک مجلس میں ہونا۔ تو اگر دونوں ایک مجلس میں موجود تھے ایک نے ایجاب کیا دوسرا قبول سے پہلے اٹھ کھڑا ہو یا کوئی ایسا کام شروع کر دیا، جس سے مجلس بدل جاتی ہے، تو ایجاب باطل ہوگیا، اب قبول کرنا بیکار ہے پھر سے ہونا چاہیے”(ج ۲ ح ۷ ص ۱۷/مکتبۃالمدینۃ دعوت اسلامی) والله تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ:۔ محمد ارشاد رضا علیمیؔ غفرلہ خادم دار العلوم رضویہ اشرفیہ ایتی راجوری جموں وکشمیر مقیم حال بالاسور اڑیسہ


۲۳/رمضان المبارک ۱۴۴۶ھ مطابق ۲۴/مارچ ۲۰۲۵ء


الجواب صحیح

محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh