صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1375 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

موبائل سے فاتحہ پڑھنا کیسا ہے ؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 4,748

سوال (Question):

موبائل سے فاتحہ پڑھنا کیسا ہے ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

موبائل سے فاتحہ پڑھنا کیسا ہے ؟

سوال : فاتحہ پڑھنے والا الگ شہر میں ہے اور شیرنی الگ شہر میں ہے کیا اس طرح موبائل کے ذریعے آن لائن فاتحہ دینا درست ہے؟ اور اگر بغیر موبائل کے ہی فاتحہ پڑھ دے تو فاتحہ ہوگا یا نہیں ۔ از روئے شرع جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عطافرمائیں عنداللہ ماجور ہوں ۔ السائل : محمدحسیب رضوی،اسلامپوری، اتردیناجپور بنگال الجواب بعون الملک الوھاب دونوں صورتوں میں فاتحہ درست ہے ۔ فتاوی بحر العلوم میں ہے:”مٹھائی آپ کی خریدی ہوئی اور آپ کی ملک ہو تو حلوائی کی دوکان پر ہو یا آپ کے جھولے میں ہرطرح فاتحہ ہوسکتی ہے” اھ (ج٢ ص٢٨ کتاب الجنائز) ہاں بزرگوں کاطریقہ یہ ہے کہ جس چیز پر فاتحہ پڑھا جائے وہ سامنے ہو اور فاتحہ دینا یادلانا فرض و واجب نہیں بلکہ مستحب امر ہے لہذا اس کے لئے بزرگوں کے طریقے کو نہ چھوڑنا چاہئے جوبھی مسلمان موجود ہو اسی سے فاتحہ پڑھوا لیا جائے کہ فاتحہ پڑھنے کے لئے عالم ، حافظ ہونا ضروری نہیں بلکہ مرد ہونا بھی کچھ ضروری نہیں کوئی عورت بھی پڑھ سکتی ہے۔ کچھ سورتیں جو اسے یاد ہوں اور کلمہ درود و غیرہ پڑھ کر یوں کہے یا اللہ تعالی میں نے جوکچھ پڑھا ہے اور یہ شیرنی ہے سب کا ثواب فلاں کی روح تک پہنچادے کماجاء فی الحدیث ھذہ لام سعد اتنے سے فاتحہ ہوجاتا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی خادم میرانی دار الافتاء

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh