Fatwa #586
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
موبائل میں سے قران شریف کی آیت و احادیثِ کریمہ ڈیلیٹ کرنا کیساہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,726
سوال (Question):
موبائل میں سے قران شریف کی آیت و احادیثِ کریمہ ڈیلیٹ کرنا کیساہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
موبائل میں سے قران شریف کی آیت و احادیثِ کریمہ ڈیلیٹ کرنا کیساہے ؟
اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں يہ جو قرآن کى آيات اور احاديث تحرير کى صورت ميں بزريعہ ميسج سوشل ميڈيا پر سينڈ کى جاتى ہے اور اکثر لوگ اسکو ڈيليٹ کر ديتے ہيں اسکے بارے ميں شريعت کيا کہتے ہے۔ ۔ *المستفتی۔محمد عرفان رضا ممبر سنی مسـائل شـرعیـہ گــروپ وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ الجواب بعون الملک الوھابــــــ موبائل میں قرآن پاک لوڈ ہو اور احاديث کریمہ تحرير کى صورت ميں ہو تو بوقت ضرورت ڈلیٹ کرنا جائز ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے ولو محَّا لوحاََ کتب فیہ القرآن و استعملہ فی امر الدنیا یجوز” (فتاوی عالمگیری جلد اول ص / ۳۲۲) موبائل فون کے ضروری مسائل ص نمبر ۱۵۷ میـں ہے کہ موبائل میں قرآن پاک لوڈ ہوتو بوقت ضرورت اسے ختم یعنی ” ڈیلیٹ (ᴅᴇʟᴇᴛᴇ) ” کرنا جائز ہے. لہذا خلاصہ کلام یہ ہے کہ موبائل سے آیات وأحاديث ڈیلیٹ کرتے وقت ہماری نیت غلط یعنی توہین کی نہیں ہوتی اس لئے اس پر کوئی گناہ نہیں ہوگا اور موبائل میں قرآن کی آیت اور احادیث کریمہ کو بوقت ضرورت ڈلیٹ کرسکتے ہیں ۔ والله تعالیٰ اعلم، بالصواب کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ محمد نورجمال رضـوی دینــاجپـوری. بنگال مؤرخہ:(۲۳)ربیع الاوّل ۲٤٤١ھ بروز منگل منجانب. سنی مسائل شرعیہ گروپ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9