Fatwa #1325
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
مچھلی کی تجارت پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں ؟ از علامہ کمال احمد علیمی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,494
سوال (Question):
مچھلی کی تجارت پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں ؟ از علامہ کمال احمد علیمی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
مچھلی کی تجارت پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں ؟ از علامہ کمال احمد علیمی
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلۂ ذیل میں مچھلی کی تجارت پر زکوۃ واجب ہے یا نہیں؟ المستفتی : مولانا اختر حسین قادری الجواب بعون الملک الوھاب مچھلی کی پرورش اگر بطور تجارت ہو اور وہ بقدر نصاب ہو یا دیگر اموالِ تجارت یا سونا یا چاندی یا کرنسی نوٹ کے ساتھ مل کر بقدر نصاب ہو اور ادائیگی زکوٰۃ کی شرطیں بھی پائی جائیں تو اس پر زکوٰۃ ہے جیسا کہ ہر سامان تجارت پر زکوٰۃ ہے. قرآن مجید میں ہے : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنفِقُوا مِن طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُم مِّنَ الْأَرْضِ ۖ وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنفِقُونَ وَلَسْتُم بِآخِذِيهِ إِلَّا أَن تُغْمِضُوا فِيهِ ۚ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ (البقرۃ :٢٦٧) اس کی تفسیر کرتے ہوئے امام نسفی رحمہ اللہ القوی تحریر فرماتے ہیں: ﴿يا أيُّها الَّذِينَ آمَنُوا أنْفِقُوا مِن طَيِّباتِ ما كَسَبْتُمْ﴾ مِن جِيادِ مَكْسُوباتِكم. وفِيهِ دَلِيلُ وُجُوبِ الزَكاةِ في أمْوالِ التِجارَةِ” درمختار میں ہے : أو في عرض التجارة قیمتہ نصاب (٢/ ٢٩٩ ، کتاب الزکاة) بدائع الصنائع میں ہے: “(ومنها) كون المال ناميًا؛ لأن معنى الزكاة وهو النماء لايحصل إلا من المال النامي و لسنا نعني به حقيقة النماء؛ لأن ذلك غير معتبر وإنما نعني به كون المال معدًّا للاستنماء بالتجارة أو بالإسامة؛ لأن الإسامة سبب لحصول الدر والنسل والسمن، والتجارة سبب لحصول الربح فيقام السبب مقام المسبب.”(٢/ ١١) اسی میں ہے : “وأما أموال التجارة فتقدير النصاب فيها بقيمتها من الدنانير والدراهم فلا شيء فيها ما لم تبلغ قيمتها مائتي درهم أو عشرين مثقالا من ذهب فتجب فيها الزكاة.”(٢/ ٢٠) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب کتبہ : کمال احمد علیمی نظامی دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یکم رجب ١٤٤٣/ ٣ فروری ٢٠٢٢ الجواب صحیح محمد نظام الدین قادری مصباحی خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9