Fatwa #844
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
میت کو تلقین کرنے کی فضیلت اور طریقہ؟از عدیل احمد قادری علیمی مصباحی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,148
سوال (Question):
میت کو تلقین کرنے کی فضیلت اور طریقہ؟از عدیل احمد قادری علیمی مصباحی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
میت کو تلقین کرنے کی فضیلت اور طریقہ؟
السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ حضرت تلقین کی فضیلت اور اس کے الفاظ اور ان کا طریقہ کیا ہے. حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں؟ سائل :امجد علی السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ ۔ حضرت تلقین کی فضیلت اور اس کے الفاظ اور ان کا طریقہ کیا ہے ۔ حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں؟ وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجوابـــــــــــــــــــــــــــ نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں : جس کا آخر کلام لَا اِلٰـہِ اِلَّا اللہ ہوا یعنی کلمہ طیبہ وہ جنت میں داخل ہوا ۔ (سنن أبي داود، کتاب الجنائز، باب في التلقین، الحدیث: ۳۱۱۶، ج۳، ص۲۵۵۔) جان کنی کی حالت میں جب تک روح گلے کو نہ آئی اسے تلقین کریں یعنی اس کے پاس بلند آواز سے پڑھیں اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللہ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ مگر اسے اس کے کہنے کا حکم نہ کریں ۔ جب اس نے کلمہ پڑھ لیا تو تلقین موقوف کر دیں ، ہاں اگرکلمہ پڑھنے کے بعد اس نے کوئی بات کی تو پھر تلقین کریں کہ اس کا آخر کلام لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ ہو۔ ہندیہ میں ہے: “وَلُقِّنَ الشَّهَادَتَيْنِ، وَصُورَةُ التَّلْقِينِ أَنْ يُقَالَ عِنْدَهُ فِي حَالَةِ النَّزْعِ قَبْلَ الْغَرْغَرَةِ جَهْرًا وَهُوَ يَسْمَعُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَلَا يُقَالُ لَهُ قُلْ وَلَا يُلَحُّ عَلَيْهِ فِي قَوْلِهَا مَخَافَةَ أَنْ يَضْجَرَ فَإِذَا قَالَهَا مَرَّةً لَا يُعِيدُهَا عَلَيْهِ الْمُلَقِّنُ إلَّا أَنْ يَتَكَلَّمَ بِكَلَامٍ غَيْرِهَا، كَذَا فِي الْجَوْهَرَةِ النَّيِّرَةِ” ۔ ( کتاب الصلاۃ، الباب الحادی والعشرون في الجنائز، الفصل الأول، ج۱، ص۱۵۷) نوٹ: تفصیل بہار شریعت وغیرہاکتب فتاوی میں دیکھیں ۔ کتبــــــــــــــــبه:عدیل احمد قادری علیمی مصباحی 26/نومبر،2021بروزجمعہ. 📲+263780498811
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9