Fatwa #1838
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
میت کے ورثاء میں صرف پوتے اور پوتیاں ہوں تو اسکی جائداد کس طرح تقسیم ہوگی؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,200
سوال (Question):
میت کے ورثاء میں صرف پوتے اور پوتیاں ہوں تو اسکی جائداد کس طرح تقسیم ہوگی؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
میت کے ورثاء میں صرف پوتے اور پوتیاں ہوں تو اسکی جائداد کس طرح تقسیم ہوگی؟
کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص مسمی راج ولی مرحوم کے تین بیٹے ہیں (1) جمعہ (2) کالو (3) حسن دین جمعہ کے دو بیٹے دو بیٹیاں ہیں۔کالو کی صرف تین بیٹیاں ہیں۔ حسن دین کے دو بیٹے ایک بیٹی ، راج ولی کے تینوں بیٹے انتقال کر چکے ہیں . دریافت طلب امر یہ ہے کہ راج ولی مرحوم کی جائیداد اولاد ذکورنہ ہونے کی صورت میں شرعا کیسے تقسیم ہوگی متعلقہ رشتہ داروں کی تفصیل بھی درج کر دی گئی ہے۔ المستفتی: محمد یونس ولد غلام حسین ساکن کالا بن تحصیل مینڈھر ضلع پونچھ۔ الجواب بعون الملك الوهاب صورت مستفسرہ میں بعد تقدیم مایقدم فی الارث وانحصار ورثہ فی المذکورین راج ولی مرحوم کی جائداد کے کل ۱۴ حصے کئے جائیں، ۸ حصے چاروں پوتوں کو دیں ہر ایک کو دو دو اور ۶ حصے چھ پوتیوں کو ہر ایک کو ایک ایک- سراجی میں ہے “الأقرب فالأقرب يرجحون بقرب الدرجة أعنى أولادهم بالميراث جزء الميت أي البنون ثم بنوهم وان سفلوا”(السراجى فى الميراث/باب العصبات/ ص ۳۶/مکتبة البشرى،کراچی،پاکستان) نیز اسی میں ہے”ولا يرثن مع الصلبيتين الا أن يكون بحذائهن أو أسفل منهن غلام فيعصبهن والباقى بينهم للذكر مثل حظ الأنثين”(السراجی فی المیراث/أحوال بنات الابن/ص ۲۰) یہ تقسیم اس صورت میں ہے جب دادا کا کوئی بیٹا،بیٹی یا دادی موجود نہ ہو ورنہ تقسیم الگ ہوگی-واللہ تعالی أعلم بالصواب کتبہ:- محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ خطیب نور الایمان جامع مسجد اسلام پور تھنہ منڈی راجوری جموں وکشمیر-مقیم حال وادی کشمیر الجواب صحيح : محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9