Fatwa #2007
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
میراث کا مسئلہ | ترکہ کا ایک مسئلہ
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,248
سوال (Question):
میراث کا مسئلہ | ترکہ کا ایک مسئلہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
میراث کا مسئلہ | ترکہ کا ایک مسئلہ
سوال: ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوئے کئی سال ہوگئے ہیں ۔ ہم نے ان کے انتقال کے بعد میراث تقسیم کردی تھی ۔ ایک درخت بچا تھا جوہمارے درمیان مشترکہ تھا اورسب لوگ اس کا پھل کھاتے تھے ۔ گزشتہ دنوں وہ سوکھ گیا ۔ ہم نے اسے فروخت کردیا ، جس سے ہمیں آٹھ ہزار روپے ملے ۔ ہماری والدہ زندہ ہیں ۔ ہم تین بھائی اورایک بہن ہیں۔ اس رقم کو کیسے تقسیم کریں؟ براہِ کرم رہ نمائی فر ما ئیں ۔ سائل : محمد عمران جالنہ الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب کسی شخص کا انتقال ہوا اوروہ صاحبِ اولاد ہو اوراس کی بیوی بھی زندہ ہوتواس کی وراثت اس طرح تقسیم ہوگی : (۱) بیوی کوآٹھواں حصہ ملے گا (النساء :۱۲) (۲) بقیہ مال وراثت لڑکوں اورلڑکیوں کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگا کہ ہر لڑکے کو لڑکی کے مقابلے میں دوگنا ملے گا ۔ (النساء :۱۱) صورتِ مسئلہ میں آٹھ ہزار کا آٹھواں حصہ ایک ہزار روپے ہوئے ۔ یہ اپنی والدہ کودے دیجئے ۔ بقیہ سات ہزار روپے میں دو دو ہزار روپے تینوں بھائیوں میں تقسیم کرلیجئے اورایک ہزار روپے اپنی بہن کو دے دیجئے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبہ:مفتی محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9